پی آئی اے کے بیڑے میں نیا جہاز شامل کر لیا گیا
جمعرات 30 اکتوبر 2014 21:37
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اکتوبر 2014ء) قومی ائیر لائن (پی آئی اے )کے بیڑے میں ایک اور اے تھری ٹونٹی جہاز شامل کر لیا گیا۔ دسمبر تک دس مزید اے تھری ٹونٹی اور پانچ اے ٹی آر جہاز شامل کیے جائیں گے۔ وزیراعظم کے مشیر برائے ہوا بازی کیپٹن (ر) شجاعت عظیم کا کہنا ہے کہ پی آئی کا خسارہ 31 ارب سے کم ہو کر اٹھارہ ارب روپے ہو گیا ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق بے نظیرانٹرنیشنل ائرپورٹ اسلام آباد میں پی آئی اے کے بیڑے میں نئے جہاز کی شمولیت کی تقریب ہوئی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر ہوا بازی شجاعت عظیم کا کہنا تھا کہ نئے طیاروں کی شمولیت سے قومی ایئر لائن کے ریونیو میں اضافہ ہو گا یہ طیارہ آٹھ سال کی ڈرائی لیز پر لیا گیا ہے۔ شجاعت عظیم نے کہا کہ وفاقی حکومت سے درخواست کی ہے کہ وہ 1992 میں لیے گئے قرض کو ایکوٹی میں تبدیل کرے۔(جاری ہے)
ہر سال پی آئی اے ان قرضوں پر تین ارب انتیس کروڑ روپے سود کی مد میں ادا کرتا ہے۔
شجاعت عظیم کا کہنا تھا کہ اس وقت پی آئی اے کے پاس پچیس طیارے آپریشنل ہیں جبکہ دسمبر کے اختتام تک 10 ائر بس اور 5 اے ٹی آر اور نو ٹرپل سیون جہاز فلیٹ میں شامل ہو جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کو کم فیول والے جہازوں کی ضرورت ہے۔ پی آئی اے کے پاس 84 فیصد چھوٹے روٹس پر ٹریفک ہے۔ شجاعت عظیم کا کہنا تھا کہ کراچی ائرپورٹ حملے کے بعد ملک بھر کے ائر پورٹس پر سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ وزیراعظم نے لاہور ائرپورٹس کے سیکورٹی انتطامات بہتر کرنے کے لیے 5.7 ارب روپے جاری کیے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.