عامر اور سلمان کی فلم ”انداز اپنا اپنا“20سال بعد دوبارہ ریلیز ہو گی
پیر 3 نومبر 2014 11:56
ممبئی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 3نومبر 2014ء) فلم انداز اپنا اپنا ایک رومانک کامیڈی ہے جس میں عامر اور سلمان کے ساتھ روینا ٹنڈن اور کرشمہ کپور کی جوڑی ہے-بالی وڈ کے معروف اداکار عامر خان اور سلمان خان کی نومبر سنہ 1994 میں ریلیز ہونے والی فلم ’انداز اپنا اپنا‘ پھر سے ریلیز ہو رہی ہے۔ فلم کی تقسیم کرنے والی کمپنی ایروز اسے 20 سال بعد دوبارہ ریلیز کر رہی ہے۔
عامر خان اور سلمان خان کی اہم کردار والی راجکمار سنتوشی کی ہدایت میں بننے والی یہ فلم جب 1994 میں ریلیز ہوئی تھی تب اسے کامیابی نہیں ملی سکی تھی۔لیکن اس کے بعد سیٹلائٹ ٹی وی پر جب جب یہ فلم دکھائی گئی لوگوں نے اسے خاصا پسند کیا۔اطلاعات کے مطابق ’انداز اپنا اپنا‘ کی دوبارہ ریلیز پر عامر خان زیادہ خوش نظر نہیں آ رہے ہیں۔(جاری ہے)
اپنی فلم ’پی کے‘ کے ایک پرموشنل پروگرام میں جب عامر سے اس بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے کہا کہ ’اس فلم کو اب ریلیز کرنے کا کوئی موقع نہیں ہے۔
عامر نے یہ بھی کہاکہ یہ پی کے کا پروگرام ہے۔ انداز اپنا اپنا کے لیے صحیح وقت نہیں ہے۔یہ ایک رومانک کامیڈی ہے جس میں عامر اور سلمان کے ساتھ روینا ٹنڈن اور کرشمہ کپور کی جوڑی ہے۔مبصرین کا خیال ہے کہ اس کی ریلیز سے پی کے بزنس پر اثر پڑ سکتا ہے کیونکہ اسی ماہ پی کے بھی ریلیز ہو رہی ہے اور 70 ایم ایم پر لوگ انداز اپنا اپنا کو پسند کریں گے۔اس فلم کا ایک منفرد پہلو یہ بھی ہے کہ اس میں 60 اور 70 کی دہائی کے انداز والے گیت ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
شاہ رخ خان کے بیٹے کے پہلے پراجیکٹ میں اداکارہ مونا سنگھ جلوہ گرہوں گی
-
اداکارہ دیپیکا پولیس افسر کا کردار ادا کرنے کیلئے پرجوش
-
گھر پر فائرنگ کے بعد اداکار سلمان خان کی اپنی ٹیم کو ہدایات
-
پرفیکشن نہیں بلکہ جادو کے پیچھے دوڑتا ہوں، عامر خان
-
شاہ رخ نے ویرات کوہلی کو بالی ووڈ کا داماد قراردیدیا
-
شاہ رخ خان کے بیٹے کے پہلے پروجیکٹ میں اداکارہ مونا سنگھ جلوہ گرہوں گی
-
کبھی خود کو صف اول کی اداکارہ نہیں سمجھا، سونالی باندرے
-
راگھو چڈھا سے شادی کا فیصلہ پانچ منٹ کے اندر کر لیا تھا،پرینیتی چوپڑا
-
فلم کا شاندار سیٹ بنانے میں پورا ایک سال صرف کیا گیا،سنجے لیلا پھنسالی
-
الو ارجن کی فلم ’’پشپا2‘‘ 15اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی
-
تینوں خانز مشترکہ فلم بنانے پر کام کر رہے ہیں، عامر خان کی تصدیق
-
اقرارالحسن کی دوسری اہلیہ نے شوہر کی تیسری شادی کی تصدیق کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.