واہگہ بارڈر پر ہونے والے دھماکہ میں بھارت ملوث ہے، کنٹرول لائن پر جارحیت کے بعد اب پاکستان میں تخریب کاری و دہشت گردی کی کاروائیاں کی جارہی ہیں، پروفیسر حافظ محمد سعید
پیر 3 نومبر 2014 22:42
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 نومبر 2014ء) امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ واہگہ بارڈر پر ہونے والے دھماکہ میں بھارت ملوث ہے۔ کنٹرول لائن پر جارحیت کے بعد اب پاکستان میں تخریب کاری و دہشت گردی کی کاروائیاں کی جارہی ہیں۔وطن عزیز پاکستان پر پراکسی وار مسلط ہے۔ ملک کو منظم سازشوں کے تحت میدان جنگ بنایا جارہا ہے۔
حکومت پاکستان مصلحت پسندی ترک کر کے بھارتی دہشت گردی کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ نریندر مودی کے برسراقتدار آنے کے بعدجہاں مسلم کش فسادات اور نہتے کشمیریوں کے قتل عام میں اضافہ ہوا ہے وہیں دوسری جانب اس نے پاکستان میں بھی دہشت گردی کی کاروائیاں تیز کر دی ہیں۔ بھارت سرکار پاکستان کی جانب سے دوستی کا ہاتھ بڑھائے جانے کا جواب کنٹرول لائن پر فائرنگ اوردھماکوں کے ذریعہ نہتے شہریوں کا قتل عام کر کے دے رہی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.