وزیراعظم نے پولیو کے خاتمے کیلئے انسداد پولیو فوکس گروپ قائم کردیا، 15 روز میں رپورٹ پیش کریگا
بدھ 5 نومبر 2014 16:55
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 5نومبر 2014ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو 6ماہ میں پولیو فری بنائینگے، پولیو ایک قومی ایمرجنسی ہے اور اس کے خلاف جنگ جیتنا ضروری ہے، بیماری کے خاتمے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائینگے،پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے اور اس بات کو یقینی بنائے گا کہ پولیو جیسی بیماری سے پاکستان اور خطے کے دیگر ممالک محفوظ رہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد پولیو سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔پولیو اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعلی پنجاب شہباز شریف، وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ، وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ اور وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک سمیت عالمی اداروں اور تنظیموں کے حکام بھی شریک ہوئے۔(جاری ہے)
وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ پاکستان کا ہر بچہ مجھے عزیز ہے کسی کو معذور نہیں دیکھ سکتا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پولیو کے خاتمے میں غفلت کو جرم سمجھتا ہوں ،ہم نے پولیو کے خلاف جنگ ہر حال میں جیتنی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے ،اور اس بات کو یقینی بنائے گا کہ پولیو جیسی بیماری سے پاکستان اور خطے کے دیگر ممالک محفوظ رہیں۔انسدادِ پولیو مہم کی نگرانی خود کررہا ہوں۔ وزیراعظم نے کہا کہ قائم کیا گیا انسداد پولیو فوکس گروپ ہر 15 روز بعد مجھے رپورٹ پیش کریگا۔ گروپ میں وزارت صحت، داخلہ اور دفاع شامل ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی موجود ہیں اور تمام صوبوں کو پولیو کے خلاف مہم کو سنجیدگی سے لینا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے بچوں کا مستقل دا ؤپر لگا ہوا ہے اور ان کے مستقبل کو ہر صورت میں محفوظ بنانا ہو گا۔ ہم اپنے بچوں کو اس بیماری سے معذور ہوتا نہیں دیکھ سکتے۔اس لیے پولیو کے خلاف جنگ میں کسی قسم کی غفلت مجرمانہ ہو گی۔وزیر اعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت، افواج پاکستان اور سویلین ادارے پولیو کی روک تھام کے لیے صوبوں کی ہر ممکن مدد کرنے کے لیے تیار ہیں۔میں پولیو کے پھیلا کے حوالے سے عالمی برادری کے خدشات کو سمجھتا ہوں لیکن پاکستان میں انسداد پولیو کا ماحول نہایت پیچیدہ ہے۔ ہمیں پولیو کی روک تھام میں علاقوں تک محدود رسائی، پولیو ورکروں کے خلاف تشدد، پولیو کے قطروں کے بارے میں غلط فہمی جیسی مشکلات کا سامنا ہے۔وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ پولیو ورکروں کے خلاف تشدد، شدت پسندوں کی جانب سے پولیو کے قطرے پینے پر پابندی اور فوجی آپریشنوں کے باعث اس سال پولیو کے کیسوں میں بے انتہا اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے قبائلی علاقوں میں کامیابی سے جاری فوجی آپریشن کے باعث ان بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے ہیں جن تک پہلے رسائی نہیں تھی۔میں آپ کو یقین دہانی کرواتا ہوں کہ ہم اس موقعے کا بھرپور فائدہ اٹھائیں گے اور پاکستان کے تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے تاکہ پولیو سے پاک ملک ممکن ہو سکے۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرایف بی آر کے مزید36افسران کو تبدیل کر دیاگیا
-
پنجاب میں بارشوں کے امکان پر پیشگی حفاظتی اور ضروری انتظامی اقدامات کا حکم
-
حکومت کا غیرملکیوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم 2حکومت آنے سے شریفوں کی معیشت ٹھیک ہوگی،علی امین گنڈا پور
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.