سعودی عرب: وہ اپنی معذور بیٹی کو پشت پر اُٹھا کر اسکول لے جاتا ہے

جمعرات 6 نومبر 2014 14:45

سعودی عرب: وہ اپنی معذور بیٹی کو پشت پر اُٹھا کر اسکول لے جاتا ہے

مکہ، سعودی عرب(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6نومبر 2014ء) حسن الزہرانی نامی ایک شخص اپنی 18 برس کی جسمانی طور پر معذور بیٹی کو اپنی پشت پر اُٹھا کر روزانہ دو سو میٹر کا فاصلہ طے کرکے اس کو اسکول لے جاتا ہے، اور پھر واپس گھر لے کر آتا ہے۔ سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق حسن الزہرانی کی بیٹی نے معذوروں کے لیے قائم ایک خصوصی اسکول میں داخلہ لیا ہے، لیکن وہ اسے روزانہ لانے لے جانے کے لیے کسی ٹرانسپورٹ کا بندوبست کرنے کی استطاعات نہیں رکھتا، اس لیے وہ اپنی پشت پر اسے اُٹھا کر اسکول چھوڑتا ہے اور پھر واپس لے کر آتا ہے۔

(جاری ہے)


حسن اپنی بیٹی کو اسی طرح روزانہ علاج کے لیے بھی لے کر جاتا ہے۔ان کاکہنا تھا کہ وہ سماجی امور کی ڈائریکٹوریٹ سے رابطہ کرچکے ہیں، لیکن انہیں کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔حسن کہتے ہیں کہ ان کی آمدنی اپنے خاندان کی روزآنہ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ناکافی ہے۔ انہوں نے ڈائریکٹوریٹ سے کہا کہ انہیں ایک کار دی جائے تاکہ وہ اپنی بیٹی کو روزانہ لانے لے جانے کی مشکلات سے نجات حاصل کرسکیں۔دوسرے انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ان کو کسی اچھے علاقے میں گھر دیا جائے تاکہ وہ جبل السیّدہ کے پہاڑی پر قائم اپنے گھر سے وہاں منتقل ہوسکیں۔

متعلقہ عنوان :