چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کیلئے حکومت نے تین ، پاکستان پیپلز پارٹی نے 2اور تحریک انصاف نے بھی 1نام پیش کردیا ،
حکومت نے پیپلز پارٹی اور پی پی پی نے حکومت کے ایک نام پر اعتراض کردیا
جمعرات 6 نومبر 2014 19:22
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6نومبر 2014ء) چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کیلئے حکومت نے تین ، پاکستان پیپلز پارٹی نے 2اور تحریک انصاف نے بھی 1نام پیش کردیا جبکہ حکومت نے پیپلز پارٹی اور پی پی پی نے حکومت کے ایک نام پر اعتراض کردیا ہے ۔ معتبر ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر کیلئے جسٹس ریٹائرڈ ناصر اسلم زاہد کا نام پیش کیا ہے یہ نام قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کے رابطے پر پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے ٹیلی فون پر پیش کیا ۔
ذرائع کے مطابق اس موقع پر شاہ محمود قریشی کاکہنا تھا چیف الیکشن کمشنر کیلئے ناصر اسلم زاہد کا نام پر پی ٹی آئی میں اتفاق ہے وہ قابل اعتماد شخصیت ہیں تاہم تینوں نام پی ٹی آئی کیلئے معزز اور قابل احترام ہیں۔(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق دوسری جانب حکومت کی طرف سے سابق چیف جسٹس سعید الزمان صدیقی ، سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی اور سابق جج جسٹس ریٹائرڈ رانا بھگوان داس اور پیپلز پارٹی کی طرف سے جسٹس ریٹائرڈ میاں اجمل اور جسٹس ریٹائرڈ طارق پرویز کے نام پیش کئے گئے ہیں جن پر فریقین آپس میں بات چیت کے ذریعے کسی ایک نام پراتفاق کرسکتے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے جسٹس ریٹائرڈ میاں اجمل اور پیپلز پارٹی نے جسٹس ریٹائرڈ سعید الزمان صدیقی کے نام پر اعتراض کیا ہے اس طرح اب تین نام رہ گئے ہیں جن پر بات چیت ہونے کا امکان ہےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.