ماروی میمن کی آمد پر امتحانات ملتوی ، کل کراچی یونیورسٹی بند رہے گی

پیر 10 نومبر 2014 19:44

ماروی میمن کی آمد پر امتحانات ملتوی ، کل کراچی یونیورسٹی بند رہے گی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10نومبر۔2014ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی ممبر قومی اسمبلی محترمہ ماروی میمن کی آمد کے پیش نظر کراچی یونیورسٹی کی انتظامیہ نے تمام امتحانات کو ہنگامی بنیادوں پر ملتوی کرتے ہوئے کل یونیورسٹی بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ماروی میمن کی یونیورسٹی آمد کی وجہ 3600طالبعلموں میں وزیر اعظم کی سکیم کے تحت لیپ ٹاپس کی تقسیم ہے تاہم انتظامیہ کی جانب سے ان طالبعلموں کو بھی چھٹی پر بھیجنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس تقریب میں صرف ایم فل کے160 طالب علم مدعوکئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز شریف کی طرف سے کراچی یونیورسٹی میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے آنے سے معذرت کے بعد ہی ماروی میمن کو دعوت دی گئی ہے۔ واضح رہے کراچی کی کشیدہ صورتحال کے سبب اکثر وبیشتر شہر کی سب سے بڑی یونیورسٹی بند ہی رہتی ہے جس کے سبب طالبعلموں کا قیمتی وقت نہ صرف ضائع ہوتا ہے بلکہ ان کی ڈگریاں بھی مقررہ وقت پر ختم نہیں ہو پاتیں۔

متعلقہ عنوان :