الیکشن کمیشن نے صوبہ خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کے دوران انتخابی اخراجات کی حد مقرر کردی،یونین کونسل سے الیکشن میں حصہ لینے والا امیدوار 50 ہزار روپے خرچ کرسکے گا، لیبر کونسل کے امیدوار کی حد بھی 50 ہزار روپے ہوگی
منگل 11 نومبر 2014 22:13
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11نومبر 2014ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبہ خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کے دوران انتخابی اخراجات کی حد مقرر کردی۔ ذرائع نے ”آن لائن“ کو بتایا کہ یونین کونسل سے الیکشن میں حصہ لینے والا امیدوار 50 ہزار روپے خرچ کرسکے گا۔ لیبر کونسل کے امیدوار کی حد بھی 50 ہزار روپے ہوگی۔
(جاری ہے)
ذرائع نے مزید بتایا کہ تحصیل کونسل کا امیدوار اپنے اخراجات 2 لاکھ روپے تک خرچ کرسکے گا اور ٹاؤن کونسل کے انتخابی عمل میں حصہ لینے والا بھی 2 لاکھ روپے سے زائد خرچ نہیں کرسکتا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ضلع کونسل کے امیدواروں کیلئے اخراجات کی حد بھی 2 لاکھ روپے مقرر کردی گئی ہے۔ صوبے میں بلدیاتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی فیس بھی مقرر کردی گئی ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ الیکشن کمیشن دیہات اور ہمسایہ کونسل کیلئے کاغذات نامزدگی فیس ایک ہزار روپے ہوگی۔ تحصیل کونسل‘ ٹاؤن کونسل اور ضلع کونسل کے امیدواروں کیلئے کاغذات نامزدگی فیس 3 ہزار روپے ہوگی۔۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
’پاکستان کا نام شریفستان بنا دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.