عمران خان اور طاہرالقادری کی گرفتاری کا کوئی ارادہ نہیں‘ وارنٹ گرفتاری پولیس نے نہیں عدالت نے جاری کئے ،چوہدری نثار
ہفتہ 15 نومبر 2014 22:44
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 15نومبر 2014ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ 30 نومبر کیلئے حکومت نے بھرپور سکیورٹی کا منصوبہ بنالیا ہے‘ 30 نومبر اور عمران خان کی دھمکی‘ دیکھیں گے کون رہتا ہے‘ عمران خان اور طاہرالقادری کی گرفتاری کا کوئی ارادہ نہیں‘ وارنٹ گرفتاری پولیس نے نہیں عدالت نے جاری کئے ہیں‘ جوڈیشل کمیشن میں خفیہ ایجنسیوں کی نمائندگی آئینی طور پر ممکن نہیں،تحریک انصاف کیساتھ مذاکرات کا حتمی فیصلہ اب وزیراعظم کریں گے۔
ہفتہ کو نجی ٹی وی کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کی 30 نومبر کی احتجاج کی کال پر بھرپور سکیورٹی کا منصوبہ بنالیا ہے۔(جاری ہے)
30 نومبر کو سپریم کورٹ‘ پارلیمنٹ‘ وزیراعظم ہاؤس‘ پی ٹی وی اور ایوان صدر سمیت دیگر حساس عمارتوں پر فوج تعینات رہے گی۔ حکومت کا پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ڈاکٹر طاہرالقادری کو گرفتار کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
وارنٹ گرفتاری پولیس نے نہیں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جاری کئے۔ جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمات قطعی طور پر واپس نہیں لئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کیساتھ مذاکرات کسی کمزوری کے تحت نہیں کریں گے۔ تحریک انصاف کیساتھ مذاکرات کا حتمی فیصلہ اب وزیراعظم کریں گے۔ 14 اگست کو تحریک انصاف کی طاقت سب نے دیکھ لی اب دیکھتے ہیں کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے بغیر کتنے لوگ آتے ہیں۔ 30 نومبر کو عمران خان کی دھمکی دیکھتے ہیں کون رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف خود آزاد عدلیہ کی بات کرتی ہے لیکن جوڈیشل کمیشن میں خفیہ ایجنسیوں کی نمائندگی غیر آئینی ہے۔ امید ہے کہ جوڈیشل کمیشن میں پی ٹی آئی خفیہ ایجنسیوں کی شرط کو رکاوٹ نہیں بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور ڈاکٹر طاہرالقادری کے درمیان کوئی ڈیل نہیں ہوئی۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کو کچھ معاشی مسائل درپیش تھے یا وہ ناراض ہوکر چلے گئے۔ انہوں نے اندازہ لگالیا تھا کہ دھرنے کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.