پولیس نے شدت پسندی کو فروغ دینے کے شبہ میں دومساجد پر چھاپے مار کر سیکڑوں نوجوانوں کو حراست میں لے لیا
منگل 18 نومبر 2014 12:10
نیروبی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 18نومبر 2014ء) کینیا میں پولیس نے شدت پسندی کو فروغ دینے کے شبہ میں دومساجد پر چھاپے مار کر سیکڑوں نوجوانوں کو حراست میں لے لیا ۔حکام کے مطابق ساحلی شہر ممباسا کی مسجد موسیٰ اور مسجد سکینہ پر پولیس چھاپوں کے دوران فائرنگ سے کم از کم ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔ممباسا میں پولیس کے اعلیٰ افسر جیفری مائیک نے صحافیوں کو بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ شدت پسند نوجوانوں کے ایک گروہ نے دونوں مساجد میں ہتھیار چھپا رکھے ہیں اور وہ دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ مسجد موسیٰ پر چھاپے کے دوران پولیس کی فائرنگ سے ایک 20 سالہ نوجوان جاں بحق ہوا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق چھاپے علی الصباح اس وقت مارے گئے جب دونوں مساجد میں فجر کی نماز ادا کی جارہی تھی۔(جاری ہے)
پولیس افسر جیفری مائیک کے مطابق پولیس نے مسجدِ سکینہ سے تین دستی بم اور ایک پستول ‘مسجد موسیٰ سے پانچ دستی بم، چند چاقو اور بھالے برآمد کیے ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چھاپوں کے دوران 251 نوجوانوں کو شدت پسندی میں ملوث ہونے کے شبہ میں حراست میں لیا گیا ہے جن سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔ممباسا کی شہری انتظامیہ کے نائب سربراہ محمد سالم نے شہر کی مسلمان آبادی سے درخواست کی کہ وہ دونوں مساجد کا انتظام دوبارہ سنبھال لے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
امیت شاہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دہلی پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.