پاکستان پر الزام بھارت کی اپنے کردار پر پردہ پوشی ہے، نواز شریف
جمعرات 20 نومبر 2014 12:15
مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء) وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام بھارت کی اپنے کردار پر پردہ پوشی ہے۔ کشمیری عوام پر کیے جانے والے مظالم نظر انداز نہیں کیے جا سکتے۔ پاکستان اور کشمیریوں میں دائمی رشتہ ہے ۔ کشمیر کے مسئلے کو طاقت سے حل نہیں کیا جا سکتا۔ آزاد جموں کشمیر کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا پاکستان اور کشمیری عوام یک جان دو قالب ہیں۔ جموں کشمیر کے مسئلے کے حل کے لئے کوششیں کی جائیں گی۔ پاکستان اور کشمیریوں میں دائمی رشتہ ہے۔ کشمیریوں کی غیر متزلزل حمایت ہمارے منشور کا حصہ ہے۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام بھارت کی اپنے کردار پر پردہ پوشی ہے۔
(جاری ہے)
نواز شریف نے اپنے خطاب میں کہا بھارتی فورسز کا کشمیریوں پر ظلم انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
کشمیر کے مسئلے کو طاقت سے حل نہیں کیا جا سکتا۔ کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی حمایت کرتے رہیں گے۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کشمیری عوام پر کیے جانے والے مظالم نظر انداز نہیں کیے جا سکتے۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے بھارت نے سیکریٹری خارجہ مذاکرات ملتوی کر کے منفی طرز عمل کا مظاہرہ کیا۔ خطے میں معاشی ترقی امن کے ذریعے ہی ممکن ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.