چندی گڑھ میں واقع پنجاب ہریانہ ہائی کورٹ نے خودساختہ ہندو گرو رام پال کی ضمانت منسوخ کر دی

جمعرات 20 نومبر 2014 17:10

چندی گڑھ میں واقع پنجاب ہریانہ ہائی کورٹ نے خودساختہ ہندو گرو رام پال ..

چندی گڑھ (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 20نومبر 2014ء) چندی گڑھ میں واقع پنجاب ہریانہ ہائی کورٹ نے خودساختہ ہندو گرو رام پال کی ضمانت منسوخ کر دی ہے۔قتل کے ایک معاملے میں گرفتار ورام پال کو جمعرات کی دوپہر کو انھیں عدالت میں پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا ر پورٹ کے مطابق ایک روز قبل بابا رام پال کوہریانہ کے علاقے بروالا میں واقع ست لوک آشرم سے ہریانہ پولیس اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی کئی گھنٹے تک جاری رہنے والی کارروائی کے بعد گرفتار کیا گیا تھاگرفتاری کے بعد انھیں پولیس ایمبولنس میں پنچ کلہ کے سرکاری ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کا طبی معائنہ کیا گیا۔

پنجاب ہریانہ ہائی کورٹ نے کئی دن پہلے بابا رام پال کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا تھا لیکن ان کے کئی حامی ان کی گرفتاری کی مخالفت کر رہے تھے۔ادھر رام پال نے اپنے اوپر عائد تمام الزامات کو جھوٹا قرار دیا ہے۔میڈیا کے سوالات کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سارے الزام جھوٹے ہیں آشرم میں مسلح لوگ میرے نہیں بلکہ قومی خدمت سوسائٹی کی کمیٹی کے تھے۔

متعلقہ عنوان :