پاکستان سے عمرہ ، ورک اور وزٹ ویزے پر سعودی عرب جانے والے شہریوں کیلئے بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے رجسٹریشن لازمی قرار دیدی گئی ، آئندہ حج سیزن میں پاکستانی عازمین حج پر بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے رجسٹریشن کی شرط لاگو ہوگی ، ریڈ اور بلیو پاسپورٹ ہولڈرز ، 70 سال سے زائد عمر افراد اور 12 سال سے کم بچے اس شرط سے مستثنیٰ ہوں گے ، وزٹ ویزا اپلائی کرنے والوں کیلئے 2780 روپے ، عمرہ زائرین کی رجسٹریشن فیس 500 روپے فی کس ہوگی
بائیو میٹرک رجسٹریشن کا ٹھیکہ حاصل کرنے والی کمپنی کے کنٹری ڈائریکٹر طارق الٰہیکی وزارت مذہبی امور کے حکام کو بریفنگ
جمعرات 20 نومبر 2014 17:35
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 20نومبر 2014ء ) پاکستان سے عمرہ ، ورک اور وزٹ ویزے پر سعودی عرب جانے والے پاکستانی شہریوں کیلئے بائیو میٹرک سستم کے ذریعے رجسٹریشن لازمی قرار دیدی گئی ، آئندہ حج سیزن میں پاکستانی عازمین حج پر بھی بائیو میٹرک سستم کے ذریعے رجسٹریشن کی شرط لاگو ہوگی ، ریڈ اور بلیو پاسپورٹ ہولڈرز ، 70 سال سے زائد عمر افراد اور 12 سال سے کم بچے اس شرط سے مستثنیٰ ہوں گے ، وزٹ ویزا پلائی کرنے والوں کیلئے 2780 روپے جبکہ عمرہ زائرین کی رجسٹریشن فیس 500 روپے فی کس ہوگی ، وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ بائیو میٹرک رجسٹریشن سعودی حکومت کی طرف سے لازمی قرار دی گئی ، اس نظام سے پاکستانی شہریوں کو سعودی امیگریشن میں سہولت ہوگی جبکہ سعودی حکومت کے سیکیورٹی کے حوالے سے اور فرار ہونے والے عمرہ زائرین کے حوالے سے تحفظات دور کرنے میں مدد ملے گی ۔
(جاری ہے)
جمعرات کو یہاں وزارت مذہبی امور میں سعودی حکومت سے بائیو میٹرک رجسٹریشن کا ٹھیکہ حاصل کرنے والی نجی کمپنی اعتماد نے وزارت مذہبی امور کے حکام کو تفصیلی بریفنگ دی ۔ اس موقع پر وزیر مذہبی امور سردار یوسف ، وزیر مملکت پیر امین الحسنات ، سیکرٹری مذہبی امور اور سعودی ویزا کونسلر شیخ ناصر سمیت وزارت کے اعلیٰ حکام نے بریفنگ میں شرکت کی اور نئے نظام بارے سوالات کیے ۔
نجی کمپنی کے کنٹری ڈائریکٹر طارق الٰہی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وہ سعودی عرب سفر کرنے والے عام مسافروں اور عمرہ زائرین کی بائیو میٹرک رجسٹریشن کیلئے پورے ملک میں سہولت سنٹرز بنائیں گے ، اس وقت ملک میں 6 سہولت گھر موجود ہین جبکہ 5 مزید شہروں میں جلد سنٹرز قائم کردیئے جائیں گے ۔ اس نئے نظام سے سعودی عرب سفر کرنے والوں کو سہولیات حاصل ہوں گی ، سعودی امیگریشن حکام مسافر کی تمام تفصیلات سے پہلے ہی آگاہ ہوں گے ، مسافر کے فنگر پرنٹس کے ساتھ ہی اس کی تمام معلومات امیگریشن حکام کے سامنے آجائیں گی اور وہ قطار میں کھڑے رہنے کی بجائے 10 سیکنڈ میں کلیئر ہوجائے گا ۔ پاکستان اور سعودی امیگریشن کے پاس تمام مسافروں کا کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ موجود رہے گا جس سے غیر قانونی رہائش اختیار کرنے کی شکایات بھی کم ہوں گی ، انہوں نے کہا کہ وزٹ وزیزہ پر اپلائی کرنے والوں کیلئے 2780 اور عمرہ ویزا پر اپلائی کرنے والوں کی رجسٹریشن فیس 500 فی کس ہوگی ۔ اسلام آباد ، پشاور ، کراچی ، لاہور ، کوئٹہ اور ملتان میں رجسٹریشن کے مراکز قائم کردیئے گئے ہیں تاہم دیگر بْڑے شہروں میں 6 نئے مراکز جلد کھولے جائیں گے ۔ ایک گھنٹے میں 6 ہزار افراد کی بائیومیٹرک رجسٹریشن کی صلاحیت رکھتے ہیں ، ضرورت پڑنے پر اس میں اضافہ کیا جاسکتا ہے ۔اس موقع پر سعودی وزیرا کونسلر نے آگاہ کیا کہ سرخ اور نیلے پاسپورٹ کے حامل افراد سمیت 70 سال سے زائد اور 12 سال سے کم عمر افراد بائیو میٹرک رجسٹریشن کی شرط سے مستثنیٰ ہوں گے ، انہوں نے کہا کہ ایک شادی والا ایک دفعہ جبکہ 4 چادیاں کرنے والا 4 دفعہ عمرہ کرسکتا ہے ۔
سعودی حکومت عمرہ ویزا کی کوئی فیس وصول نہیں کرتی ، پاکستانی حکام عمرہ آپریٹرز کی طرف سے 80 ہزار سے ایک لاکھ روپے ویزا فیس وصول کرنے کی شکایات کا فوری نوٹس لیں ۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ بائیو میٹرک رجسٹریشن کے نظام سے پاکستانی شہریوں کو سہولیات حاصل ہوں گی جبکہ سعودی عرب کے سیکیورٹی تحفظات دور ہوں گے اور پاکستانی عمرہ زائرین کے غیر قانونی رہائش اختیار کرنے کی شکایات دور کرنے میں مدد ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ نجی کمپنی کو اپنے رجسٹریشن سنٹرز کی تعداد بڑھانے کی ہدایات کی گئی ہیں ، ہم نے انہیں کہا ہے کہ پاکستان کے ہر ڈویژن میں ایک رجسٹریشن سنٹر ضرور ہونا چاہیے ۔ نجی کمپنی اور وزارت کے حکام کے درمیان حج آپریشن کے دوران رجسٹریشن کا نظام متعارف کرانے کیلئے بات چیت جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی کے نٹری ڈائریکٹر نے بتایا ہے کہ ان کے پاس 20 موبائل رجسٹریشن سنٹرز موجود ہیں جو رش والے علاقوں میں گھوم کر رجسٹریشن کریں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.