کولمبیا،لڑکی کے پیٹ سے کوکین سے بھرے 104کیپسول برآمد،
لڑکی کے والد کی گرفتاری کے لئے دس ہزار ڈالر کے انعام کا اعلان
جمعرات 20 نومبر 2014 20:16
بگوٹا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء) کولمبیا نے ایک لڑکی کے پیٹ سے کوکین سے بھرے ہو ئے 104کیپسول نکالنے کیلئے ہنگامی آپریشن کے بعد انتہائی نگہداشت میں رکھی گئی ایک گیارہ سالہ لڑکی کے والد کی گرفتاری کے گزشتہ روز دس ہزار ڈالر کیلئے انعام کا اعلان کیا ہے۔یہ غیر شادی شدہ لڑکی جو مبینہ طور پر کولمبیا کی منشیات کی سب سے کم عمر مال بردار ہے کالی مغربی کولمبیا میں آپریشن کے بعد پولیس کی نگرانی میں ہسپتال میں داخل ہے۔
اس کی حالت زار کی وجہ سے کولمبیا کے کئے باشندہ کو دکھ اور صدمہ پہنچا ہے۔کالی پولیس کے ایک ترجمان کارلوس مولینا نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ پولیس نے اس لڑکی کے والد کی گرفتاری کیلئے بیس ملین پیسوس(قریباً10ہزار ڈالر) کے انعام کی پیشکش کی ہے۔(جاری ہے)
انعام کی یہ رقم کولمبیا میں کم سے کم ماہانہ اجرت سے تیس گنا زائد ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ اس لڑکی کو جس کے پیٹ میں 500-600گرام قریباً اٹھارہ اونس کو کین چھپائی ہوئی تھی اختتام ہفتہ اپنے والد کے ساتھ جس نے لڑکی کی والدہ سے علیحدگی اختیار کر رکھی ہے گزارنے کے بعد یورپ غالباً سپین پہنچایا جانا مقصود تھا،لیکن اس لڑکی کو منزل مقصود پر روانہ ہونے سے قبل ہسپتال لیجانا پڑا۔
کولمبیا کا شمار پیرو کے ساتھ کوکین کی سب سے زیادہ پیداوار والے ممالک میں ہوتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب، جدہ، مدینہ اور رابغ میں اسکول بند
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
سعودی ریلوے میں ضوابط کی خلاف ورزیاں، 20 ہزار ریال تک جرمانے کی تجویز
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.