بچوں کا عالمی دن کی مناسبت سے ریڈیو پاکستان گلگت کے زیر اہتمام خصوصی پروگرام نشر کیا گیا

جمعرات 20 نومبر 2014 21:16

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء) بچوں کا عالمی دن کی مناسبت سے ریڈیو پاکستان گلگت نے حسب روایت بچوں کے حقوق اور درپیش مشکلات کے حوالے سے خصوصی پروگرام نشر کیا ، پروگرام کی میزبانی پروڈیوسر محمد اسماعیل اور شاہ رئیس سیفی نے کی جبکہ ان کی معاونت سلیم کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ سیشن ڈائریکٹر محمد عالم خان کی غیر معمولی کاوشیں سامعین کو ریڈیو گلگت کی طرف سے متوجہ کر رہے ہیں، محمد عالم اہم ایشوز پر پروگرامز کے انعقاد میں ذمہ دارانہ کردار ادا کر رہے ہیں اور ان کی کاوشوں کو عوامی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :