جماعت اسلامی کا مینار پاکستان پر تین روزہ اجتماع آج سے شروع
جمعہ 21 نومبر 2014 11:59
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21نومبر 2014ء) مینار پاکستان پر جماعت اسلامی کے تین روزہ اجتماع کے لیے چاروں اطراف خیمہ بستیاں آباد کر دی گئی ہیں۔ جہاں ملک بھر سے آنے والے کارکن رہائش رکھیں گے۔ اجتماع کے لیے اسی فٹ لمبا تینتیس فٹ چوڑا اور سولہ فٹ بلند اسٹیج بنا لیا گیا ہے۔ اسٹیج کے سامنے والے گراؤنڈ پنڈال کے طور پر استعمال ہوگا۔
اجتماع کا آغاز جمعتہ المبارک کی اذان سے ہو گا جبکہ اختتام اتوار کی دوپہر ہوگا۔ اجتماع میں ہندو ،سکھ ،عیسائی بھی شریک ہوں گے۔(جاری ہے)
ملک کے دور دراز سے آنے والی خواتین اور کارکنوں کے قافلوں کی شکل میں اجتماع گاہ میں پہنچ رہے ہیں۔ خواتین کے لئے بھی پنڈال کا الگ حصہ مختص کیا گیا ہے جبکہ ان کے تین روزہ قیام کے لیے رہائش گاہیں قائم کی جا چکی ہیں۔
خواتین کے لئے ایک ہزار جبکہ مردوں کے لئے دو ہزار واش رومز بنائے گئے ہیں۔ شرکاء کو دو وقت کا کھانا دیا جائے گا جس کے لئے چھ سو باورچی دن رات کام کریں گے ۔ کارکنان اجتماع کی کامیابی کے حوالے سے پرجوش ہیں جبکہ بچوں کے جذبے بھی توانا ہیں۔ اجتماع میں شرکت کرنے والوں کا ماننا ہے کہ اسلامی نظام کا قیام ہی خوشحال پاکستان کی ضمانت دے سکتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
رفح میں انسانی ضروریات زیادہ جبکہ دستیاب امداد انتہائی کم، یو این ادارے
-
جنرل اسمبلی: ہر سال سربرنیکا نسل کُشی کی یاد منانے کی قرارداد منظور
-
رات گئے اسلام آباد میں تحریک انصاف کے مرکزی دفتر پر آپریشن
-
حکومت پنجاب کو کہتا ہوں کہ سڑک بنانے اور مفت آٹا تقسیم کرنے سے ووٹ نہیں ملنا
-
25ارب ڈالر میں 12ارب ڈالر کے معاہدے سعودی عرب کے ساتھ طے ہوگئے ہیں
-
گندم سستی ہونے پر پنجاب بھر میں آٹے، میدے اور سوجی کی قیمتوں میں واضح کمی ہوگئی
-
افریقہ کو سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت ملنی چاہیے، گوتیرش
-
میانمار: روہنگیا جانیں بچانے کے لیے ہنگامی اقدامات کا مطالبہ
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
کراچی کی مویشی منڈی میں 30 ہزار سے زائد مویشی پہنچ گئے
-
وزیر اعلی مریم نوازشریف کاایئر ایمبولینس جلد شروع کرنے کا حکم،جون تک کی ڈیڈ لائن مقرر
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی تدفین، لاکھوں سوگواروں کی شرکت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.