امریکہ نے ڈو مور کا مطالبہ نہیں کیا ‘ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ اپنے مفاد میں کر رہا ہے ‘ ترجمان پاک فوج
جمعہ 21 نومبر 2014 13:17
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ امریکہ نے ڈو مور کا مطالبہ نہیں کیا ‘ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ اپنے مفاد میں کر رہا ہے ‘دہشت گردوں کو ہمیشہ کیلئے ختم کرنا چاہتے ہیں ‘آرمی چیف کے دورے سے امریکہ کے ساتھ فوجی تعلقات میں بہتری آئے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہاکہ آرمی چیف کے دورے سے امریکہ کے ساتھ فوجی تعلقات میں بہتری آئے گی۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف پہلے ہی بہت کچھ کیا اور اپنے مفاد میں کر رہا ہے۔ شدت پسندگروپوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب میں کامیابی ہوئی ہے۔ آرمی چیف کے دورے میں امریکہ کی جانب سے ڈو مور کا مطالبہ نہیں کیا گیا۔(جاری ہے)
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ جنرل راحیل شریف کی واشنگٹن میں فوجی اور سیاسی قیادت سے ملاقاتیں ہوئی ہیں جن میں خطے کی صورتحال کے تناظر میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
پاکستان کے بارے میں امریکی حکام کی سوچ میں بہتری آئی ہے۔ میجرجنرل عاصم باجوہ نے کہا کہ فوجی حکام کے ساتھ بھارت کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزیوں سمیت سرحدی معاملات بھی زیر غور آئے اس کے علاوہ افغانستان کے حوالے سے بھی مثبت سوچ بھی پائی جا رہی ہے۔ پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ جنرل راحیل شریف ،امریکی آرمی چیف کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں جس کے دوران سیاسی قیادت کو بھی مختلف معاملات پر پاکستانی موقف کو بہتر طریقے سے سمجھنے کا موقع ملا ہے۔ میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ امریکہ میں اعلیٰ حکام سے ملاقانوں میں بھارت کی جانب سے سرحدی خلاف ورزی کے معاملات بھی زیر بحث آئےمزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.