Live Updates

سندھ کے عوام بہت مظلوم ہیں، سندھ کے لوگوں کو نواز شریف اور آصف علی زر داری سے آزادی دلاؤنگا ‘ عمران خان

جمعہ 21 نومبر 2014 13:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام بہت مظلوم ہیں، سندھ کے لوگوں کو نواز شریف اور آصف علی زر داری کو آزادی دلاؤنگا ‘ ہمارا ٹارگٹ اسٹیٹس کو ہے ‘ دھاندلی تحریک انصاف کا نہیں پورے پاکستان کا مسئلہ ہے، سندھ کے عوام تبدیلی چاہتے ہیں ‘دھرنے کی سنچری مکمل ہوگئی ہے ‘دوسری سنچری کی تیاری کررہا ہوں ۔

اسلام آباد میں اپنی رہائش بنی گالہ سے لاڑکانہ روانگی سے قبل میڈیا سے گفت گو میں کپتان نے روایتی باوٴنسر اور شاٹس برقرار رکھے، عمران خان نے کہاکہ ہمارا ٹارگٹ اسٹیٹس کو ہے ، مسلم لیگ نواز اور پیپلزپارٹی دونوں اس کرپٹ نظام کا حصہ ہیں، ن لیگ چھٹی بار حکومت کر رہی ہے بتائے کہ اب تک اس نے عوام کیلئے کیا اقدامات کیے۔

(جاری ہے)

لاڑکانہ جلسے سے متعلق کپتان نے ٹائیگرز اور کھلاڑیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عوام تبدیلی کیلئے گھروں سے نکلیں۔

دیگر پاکستانیوں کی طرح سندھ کے عوام بھی بہت مظلوم ہیں، سندھ کے لوگوں کو آزادی دلا ؤنگا دھاندلی تحریک انصاف کا نہیں پورے پاکستان کا مسئلہ ہے، سندھ کے عوام تبدیلی چاہتے ہیں۔دھرنے کے سو روز مکمل ہونے پر کپتان نے کہاکہ سنچری مکمل ہوگئی ہے، دوسری سنچری کی تیاری کر رہا ہوں، ہمارا اصل مقصد انصاف لینا تھا، دھاندلی ہوئی تاہم سیاسی جماعتیں باریاں لینے کیلئے تحقیقات نہیں چاہتیں، عام آدمی دھکے کھاتا ہے مگر عدالتوں سے انصاف نہیں ملتا، دھاندلی سے آنے والی حکومت عوام پر پیسہ خرچ نہیں کرتی، سیاستدان صرف پیسے خرچ کرکے الیکشن جیتتے ہیں، تیاری کرکے بیٹھا ہوں، احتساب تک دھاندلی نہیں رک سکتی۔

عمران خان نے کہاکہ سندھ کے عوام کی اکثریت مظلوم ہے اور ظالم متحد ہیں، سندھ کے عوام پر جو ظلم ہوتا ہے اور کسی صوبے میں نہیں ہوتا، پرویز رشید کو بتائیں میرے سارے اثاثے ڈیکلیئر ہیں، شریف برادران نے چوری سے پیسہ نہیں بنایا تو اثاثے ان کے نام پر کیوں نہیں، چیلنج ہے جو اثاثے میرے نام پر نہیں وہ غریبوں کو دے دیں، حکومت میں کبھی نہیں رہااس لیے جوابدہ نہیں عمران خان نے کہاکہ ڈھائی کروڑ بچہ اسکول سے باہر ہے، نہ لوگوں کے پاس روز گار ہے اور نہ انہیں انصاف ملتا ہے، جو حکومت دھاندلی سے آتی ہے وہ عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے بجائے ان لوگوں پر پیسہ خرچ کرتی ہے جن سے انہوں نے پیسہ بنانا ہوتا ہے کیونکہ پیسہ خرچ کر کے رشوت دے کر یہ لوگ الیکشن جیتتے ہیں اور پھر اس پیسے سے مزید پیسہ بناتے ہیں، یہ صرف میرا مسئلہ نہیں بلکہ پورے پاکستان کا مسئلہ ہے۔

سربراہ تحریک انصاف نے کہاکہ عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت پچھلے 5 ماہ میں 25 فیصد گری ہے تاہم اس حساب سے حکومت نے قیمتیں کم نہیں کیں بلکہ حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر کے 40 ارب روپے کمایا ہے اور اوور بلنگ اس کے علاوہ ہے حکومت نے گیس کیلئے بھی کوئی انتظام نہیں کیا لہذا اب لوڈ شیڈنگ تو بڑھے گی۔عمران خان نے کہاکہ حکومت نے بجلی سے چالیس ارب روپے بنائے ہیں اور پیٹرول کی قیمت 5ماہ میں 25فی صد گری ہے اور پاکستان میں اس حساب سے قیمتیں کم نہیں ہوئی اب گیس کی لوڈ شیڈنگ ہو گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات