میانمار کی فوج نے کاچن باغیوں کے خلاف خونریز حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

جمعہ 21 نومبر 2014 19:42

نیپیدا(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) میانمار کی فوج نے بحران کے شکار ملک کے شمالی صوبہ کاچن میں بھاری ہتھیاروں سے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔غیرملکی خبررساں ا دار ے کے مطابق باغیوں کا کہنا ہے کہ اس حملے میں 20 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

فوج کے مطابق اس کی آرٹلری نے گزشتہ بدھ کے روز کاچن انڈیپینڈنس آرمی (KIA) کے ایک ٹریننگ کیمپ کو حادثاتی طور پر نشانہ بنایا۔ KIA کے مطابق حالیہ برسوں میں اس پر کیے جانے والے بڑے حملوں میں سے ایک تھا۔ مقامی میڈیا نے فوج کی طرف سے بتایا ہے کہ ایک بڑا گولہ بطور ’وارننگ شاٹ‘ داغا گیا جو KIA کے کیمپ پر جا گرا اور ہلاکتوں کی وجہ بنا۔ اس حملے کے بعد حکومت اور باغیوں کے درمیان جاری امن مذاکرات کا وجود خطرے میں پڑ گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :