پنجاب یو نیورسٹی ادارہ علوم ابلا غیات میں ورلڈ ٹیلی ویژن ڈے 2014 پر خصوصی تقریب کا انعقاد

جمعہ 21 نومبر 2014 20:02

لاہور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) پنجاب یونیورسٹی ادارہ علوم ابلاغیات کے ز یر اہتمام ورلڈ ٹیلی ویژن ڈے 2014کے سلسلے میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیاجس کا مقصد الیکٹرانک میڈ یا کی اہمیت کو اجا گر کرنا تھا۔تقریب کی قیادت انچارج ڈائریکٹر ڈاکٹر نوشینہ سلیم نے کی ۔طلباء نے ہاتھوں میں بینرز اورپلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ٹیلی ویژن کی اہمیت کے حوالے سے مختلف نعرے درج تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر نوشینہ سلیم نے کہا ہے کہ ٹی وی اب معلومات، تعلیم اور تفریح کا اہم ترین ذریع بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی وی سماجی تبدیلی لانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے اور اس ضمرمیں الیکٹرانک میڈیا مجموعی طور پر مثبت کردارادا کر رہا ہے۔اس موقع پر ادارہ علوم ابلاغیات کے اسسٹنٹ پروفیسر او اسٹوڈنٹ اڈوازرر شبیر سرور نے کہا کہ ٹیلی ویژن وسیع پیمانے پر آگاہی، تعلیم اور معاشرے کی بیداری کا سسب ثابت ہوا ہے۔

(جاری ہے)

تاہم انہوں نے کہا کہ حکومت اور نجی شعبہ ٹی وی کو موثر طریقے سے استعمال کرنے میں اب تک ناکا م رہے ہیں۔دنیا بھر میں ورلڈ ٹیلی ویژن ڈے پہلی دفعہ۱۹۹۶ میں منایا گیا اس دن ٹیلی ویژن کی اہمیت اور لوگوں کی ز ندگیوں پر اثرات کے حوالے سے تقریبات کا اہتمام کیا جا تا ہے تا کہ میڈیا کے ضابطوں اور قوانین کی عملداری کے متعلق عوام الناس میں شعور بیدار کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :