تیس نومبر کے بعد کوئی تبدیلی نہیں آئے گی ، عمران خان خواب خرگوش سے بیدار ہو جائیں ،آفتاب احمد خان شیر پاؤ،
تحریک انصاف میں فی الوقت ایسی کوئی لہر پیدا نہیں ہوئی کہ اسے قومی سطح کی جماعت کہا جاسکے ، انتخابی موومنٹ اور جلسہ عام میں فرق ہوتا ہے ، آئندہ انتخابات میں واضح ہوجائے گا کہ عوام کی مقبول جماعت کون سی ہے ، چور دروازے سے کسی کو اب اقتدار پر قبضہ نہیں کرنے دینگے ، سندھ میں ہونے والا جلسہ کا کوئی بڑا حجم نہیں تھا ، جلسے سے سندھ کی سیاست میں بریک تھرو نہیں کیا جاسکا ۔ گفتگو
جمعہ 21 نومبر 2014 23:10
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء ) قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیر پاؤ نے کہا ہے کہ نومبر کے بعد معمول کے مطابق دسمبر آجائے گا ، عمران خان خواب خرگوش سے بیدار ہو جائیں ، تحریک انصاف میں فی الوقت ایسی کوئی لہر پیدا نہیں ہوئی کہ اسے قومی سطح کی جماعت کہا جاسکے ، انتخابی موومنٹ اور جلسہ عام میں فرق ہوتا ہے ، آئندہ انتخابات میں واضح ہوجائے گا کہ عوام کی مقبول جماعت کون سی ہے ، چور دروازے سے کسی کو اب اقتدار پر قبضہ نہیں کرنے دینگے ، سندھ میں ہونے والا جلسہ کا کوئی بڑا حجم نہیں تھا ، جلسے سے سندھ کی سیاست میں بریک تھرو نہیں کیا جاسکا ۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعہ کو لاڑکانہ میں پاکستان تحریک کے انصاف کے ہونے والے جلسہ پر اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔(جاری ہے)
21نومبر 2014ء کو ردعمل دیتے ہوئے کیا ۔ آفتاب احمد خان شیر پاؤ نے کہا کہ تیس نومبر کے بعد کوئی تبدیلی نہیں آئے گی اور دسمبر کا ٹھنڈا مہینہ آجائے گا سیاسی اور عوامی زندگی معمول پر رہے گی عمران خان یہ تاثر دینے کی کوشش کررہے ہیں جیسے وہ تیس نومبر کو دھڑن تختہ کردینگے مگر اب انہیں خواب خرگوش سے بیدار ہوجانا چاہیے عوام ان کی باتوں میں نہیں آئینگے انہوں نے کہا کہ عمران خان کو چاہیے کہ اپنی صوبائی حکومت کی توجہ آئی ڈی پیز کی جانب مبذول کریں کیونکہ وہاں عوام کسمپرسی کے عالم میں ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان لاڑکانہ میں جلسہ کرکے کیا تاثر دینا چاہتے ہیں کیا وہ اس سے مراد یہ لینا چاہتے ہیں کہ ان کی جماعت ملک کی گیر سطح پر پذیرائی حاصل کرچکی ہے یا بڑی جماعت بن چکی ہے یہ ان کی غلط فہمی ہے ابھی اس کو بڑی سیاسی جماعت بننے میں وقت لگے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک تحریک انصاف میں کوئی ایسی لہر نظر نہیں آئی جس پر یہ کہا جاسکے کہ یہ کوئی بڑی جماعت بن گئی ہے ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پنجاب میں عمران خان نے بڑے جلسے ضرور کئے ہیں مگر جلسہ عام اور انتخابی موومنٹ میں بہت فرق ہوتا ہے جلسے کرنے سے ووٹ نہیں ملتے عمران خان چھوٹے صوبے کی حکمران جماعت ہے مگر آج تک انہوں نے چھوٹے صوبے کے لوگوں کے مسائل کو اجاگر نہیں کیا جس سے محسوس کیا جاسکتا ہے کہ وہ صرف اقتدار کی خاطر پنجاب کا رخ کررہے ہیں لیکن ہم ایک بات واضح کردیں کہ کسی کو چور دروازے سے اقتدار پر قبضہ نہیں کرنے دینگے ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا عوام فیصلہ کردے گی کہ ان کے دلوں میں کون سی جماعت بستی ہے اگر عمران خان کو محسوس ہوتا ہے کہ وہ واقعی عوام کے دلوں میں بستے ہیں تو انتخابات کا انتظار کیوں نہیں کرتے اور انہیں جو مینڈیٹ جس طرح بھی صوبہ خیبر پختونخواہ میں ملا ہے صوبہ کی عوام نے مسائل کی جانب توجہ دیں آئی ڈی پیز کے مسائل حل کریں اس کے بعد جلسے اور جلوسوں کی جانب جائیں ۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.