ینگ ڈاکٹرز کا برطرف ڈاکٹروں کی بحالی کیلئے شدید احتجاج،شوکت خانم ہسپتال کا مقامی ہوٹل میں جاری سالانہ سمپوزیم ملتوی
ڈاکٹروں کی طرف سے ہوٹل کے اندر داخل ہونے کی کوشش پر ہوٹل انتظامیہ اور تقریب کے منتظمین نے پولیس طلب کر لی، سکیورٹی گارڈز ‘ پولیس اہلکاروں اور ڈاکٹروں کے درمیان ہاتھا پائی سے ہوٹل کا احاطہ جنگ کا منظر پیش کرتا رہا ،گوعمران گو کے نعرے، ہوٹل کی انتظامیہ تشدد میں ملو ث سکیورٹی گارڈز کیخلاف کارروائی کرے ،انتظامیہ کا مطالبہ ،
جمعہ 21 نومبر 2014 23:29
لاہور( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) ینگ ڈاکٹرز کی طرف سے شوکت خانم ہسپتال سے برطرف کئے گئے ڈاکٹروں سے اظہار یکجہتی اور بحالی کیلئے شدید احتجاج کے باعث شوکت خانم ہسپتال کا مقامی ہوٹل میں جاری سالانہ سمپوزیم ملتوی کر دیاگیا ،ڈاکٹروں کی طرف سے ہوٹل کے اندر داخل ہونے کی کوشش پر ہوٹل انتظامیہ اور تقریب کے منتظمین کی طرف سے پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی ، سکیورٹی گارڈز ‘ پولیس اہلکاروں اور ڈاکٹروں کے درمیان ہاتھا پائی سے ہوٹل کا احاطہ جنگ کا منظر پیش کرتا رہا گوعمران گو کے بھی نعرے لگ گئے ۔
تفصیلات کے مطابق شوکت خانم ہسپتال کی طرف سے لاہور کے مقامی ہوٹل میں سالانہ سمپوزیم کا اہتمام کیا گیا ۔ ایک ماہ قبل برطرف کئے جانے پراحتجاج کرنے والے ڈاکٹرز اور ینگ ڈاکٹرز کی ایک بڑی تعداد ایجرٹن روڈ پر جمع ہو گئی جو بعد ازاں ہوٹل میں داخل ہو گئے اور تقریب کی جگہ پرجانے کی کوشش تاہم ہوٹل اور شوکت خانم ہسپتال کی سکیورٹی نے انہیں اندر جانے سے روکدیا جس کے باعث سکیورٹی گارڈز اور ڈاکٹروں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی اور کشیدگی کا ماحول بن گیا ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.