میکیسیکو،لاپتہ 43 طلبا کے شہر کی پولیس کے مفرور سربراہ کو گرفتارکرلیاگیا

ہفتہ 22 نومبر 2014 20:09

میکیسیکوسٹی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔22 نومبر 2014) میکسیکو حکام نے کوکولا شہر کی پولیس کے سربراہ کو گرفتار کر لیا ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ پولیس اہلکار کا نام سیزر ناوا گونزالز پر الزام ہے کہ اس نے لاپتہ ہونے والے 43 طلبا کو منظم کرائم گینگ گریرو یونیڈوس کے حوالے کیا تھا۔

(جاری ہے)

شہادتوں کے مطابق اس جرائم پیشہ گروہ ان 43 طلبا کو قتل کر دیا ہے۔ گریرو یونیڈوس کے گرفتار ہونے والے بعض کارکنوں نے طلبا کے قتل کی تصدیق کی ہے۔ کوکولا شہر کے اگوالا قصبے سے یہ طلبا 26 ستمبر سے لاپتہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :