میری اور عمران خان کی منزل ایک ہی ہے، سیاسی کزن کے 30نومبر کے جلسے کی کامیابی کیلئے دعا گو ہوں،امید ہے حکومت 30نومبر کو عمران خان کو نہیں روکے گی، الزام تراشی کرنے والے جو دل میں آئے بول دیتے ہیں، میرا واپس آنا ڈیل کی باتیں کرنے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی میڈیا سے گفتگو
اتوار 23 نومبر 2014 14:17
کلورکوٹ( اُردو پوائنٹ اخبار تاز ترین۔ 23نومبر 2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ میری اور عمران خان کی منزل ایک ہی ہے، سیاسی کزن کے 30نومبر کے جلسے کی کامیابی کیلئے دعا گو ہوں،امید ہے حکومت 30نومبر کو عمران خان کو نہیں روکے گی، الزام تراشی کرنے والے جو دل میں آئے بول دیتے ہیں، میرا واپس آنا ڈیل کی باتیں کرنے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے ۔
وہ اتوار کو بھکر جلسے کیلئے روانگی سے قبل کلورکوٹ میں میڈیا ے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان میرے سیاسی کزن ہیں۔ ان کے 30نومبر کے جلسے کی کامیابی کیلئے دعا گو ہوں، میری اور عمران خان کے راستے ضرور الگ الگ ہیں لیکن ہماری منزل ایک ہی ہے، مجھے نہیں لگتا کہ حکومت 30نومبر کے جلسے میں کوئی رکاوٹ ڈالے گی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کے بھکر کا جلسہ خطے کی تاریخ کا پہلا جلسہ ہو گا۔
اس جلسے سے ہماری تحریک کا فیصلہ کن اغاز ہو گا۔ میں ملک کے ہر علاقے میں انقلاب لاؤں گا۔ہر قصبے میں لوگوں سے ملوں گا۔ طاہر القادری نے کہا ڈیل کی باتیں غلط ہیں، حکومت سے شہدا کے خون پر کوئی ڈیل نہیں ہو گی،الزام تراشی کرنے والے جو دل میں آئے بول دیتے ہیں، میرا واپس آنا ڈیل کی باتیں کرنے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.