ظالم حکومت سے فیصلہ کن جنگ کے لیے صف بندی کر لی ہے، ظلم کی سیاہ رات ختم ہونیوالی ہے ‘ سنی اتحاد کونسل

دھاندلی زدہ حکومت کو گرانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، تحریک اصاف کا 100 روزہ دھرنا سیاسی تاریخ کا اہم واقعہ ہے‘ حامد رضا

اتوار 23 نومبر 2014 16:01

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تاز ترین۔ 23نومبر 2014ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ ظالم حکومت سے فیصلہ کن جنگ کے لیے صف بندی کر لی ہے، ظلم کی سیاہ رات ختم اور نیا سویرا طلوع ہونے والا ہے، دھاندلی زدہ حکومت کو گرانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، تحریک اصاف کا 100 روزہ دھرنا سیاسی تاریخ کا اہم واقعہ ہے، پاک سرزمین پر وائٹ ہاؤس کا حکم نہیں چلنے دیں گے، نظامِ مصطفی ہی قوم کی آخری اُمید ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنوبی پنجاب کے دورہ کے دوران ملتان، بہاولپور اور بھکر میں اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ سرگودھا میں بچوں کی ہلاکتوں کی ایف آئی آر وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف درج ہونی چاہیے۔ جنوبی پنجاب محرومیوں کا شکار ہے اور پنجاب کا آدھے سے زیادہ بجٹ لاہور پر خرچ کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کو امریکہ نہیں الله سے ڈرنے والے حکمرانوں کی ضرورت ہے۔

ظلم اور جرم کا خاتمہ کر کے دم لیں گے۔ بھوک، مہنگائی اور بیروزگاری نے ہر غریب گھر کو پھانسی گھاٹ بنا دیا ہے۔ غریب لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں اور اپنے جسم کے اعضاء فروخت کر رہے ہیں جبکہ حکمران اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف ہیں۔ خاندانی بادشاہت کی زنجیریں ٹوٹنے والی ہیں۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ سیاست کا قبضہ گروپ 67 سالوں سے ملک پر مسلط ہے۔

گورے انگریزوں کے بعد کالے انگریز ملک پر قابض ہیں۔ قوم حقیقی آزادی کے لیے اٹھ کھڑی ہو۔ دھاندلی سے حکومت بن تو سکتی ہے چل نہیں سکتی۔ سپریم کورٹ مروٹ میں کسانوں پر حکومتی ظلم کا نوٹس لے۔ وی آئی پی کلچر کے خلاف عوامی نفرت کا آتش فشاں پھٹنے والا ہے۔ پاکستان کے ہر گھر سے گو نواز گو کی آواز بلند ہو رہی ہے۔ کراچی میں ایم کیو ایم کے کیمپ پر حملہ امن دشمن کارروائی ہے۔ حکومت ڈرامہ بازی کی بجائے عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کرے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ڈیڑھ سال میں کوئی انتخابی وعدہ پورا نہیں کیا۔

متعلقہ عنوان :