30 نومبر کیلئے کوئی آرڈیننس نہیں لایا جا رہا، انتظامیہ تحریک انصاف سے رابطے میں ہے، تحریک انصاف نے ماضی کو دہرانے کی کوشش کی تو قانون حرکت میں آئے گا، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشیدکا عمران خان کے خطاب پر رد عمل کااظہار
اتوار 23 نومبر 2014 20:42
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23نومبر۔2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ 30 نومبر کیلئے کوئی آرڈیننس نہیں لایا جا رہا، انتظامیہ تحریک انصاف سے رابطے میں ہے، تحریک انصاف نے ماضی کو دہرانے کی کوشش کی تو قانون حرکت میں آئے گا۔
(جاری ہے)
اتوار کو عمران خان کے بیان پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ وزیر اعظم کا جیسے ہی بیرون ملک دورہ ختم ہوتا ہے وہ فوراً واپس آ جاتے ہیں، عمران خان روزانہ غیر ملکی سفیروں کے سامنے صفائیاں پیش کر رہے ہیں، پاکستان میں جوانویسٹمنٹ آ رہی ہے، وہ قرض نہیں سر مایہ کاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ خان صاحب سال میں کئی مرتبہ جماعت کیلئے چندہ جمع کرتے ہیں ، عمران خان اب تک جھوٹ بول رہے ہیں، دھاندلی ہوئی ہوتی تو اب تک ثبوت پیش کر چکے ہوتے، ابھی تک ثبوت پیش نہیں کئے تو آگے کیا کریں گے، میں جو بھی بات کرتا ہوں، اپنی بات کا ثبوت پیش کرتا ہوں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چوہدری پرویز الٰہی کی غیر قانونی بھرتی کیس میں ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری
-
ایران سے بغیر پابندیوں والی گیس خریدنا چاہتے ہیں: وفاقی وزیرمصدق ملک
-
بجلی کے ٹیرف میں 8 روپے فی یونٹ تک کمی کا فارمولا پیش
-
کرغزستان میں حالات معمول پر آگئے، فسادات کے ذمہ داروں کو گرفتار کرلیا گیا، اسحاق ڈار
-
آئی ایم ایف نے پاکستانی حکومتی قرض ریکارڈ 87 ہزارارب روپے سے زائد ہونے کا امکان ظاہرکردیا
-
تندوروں اور گھریلو صارفین کیلئے گیس مزید مہنگی ہونے کا امکان
-
ہم سمجھتے ہیں کہ پارلیمنٹ میں مشترکہ پوائنٹس پر آواز ایک ہونی چاہئے
-
تائیوان کی ''آزادی'' مسترد‘چین کا حصہ ہے اورکوئی راستہ نہیں‘صدر
-
کابینہ میں ردوبدل‘بین الصوبائی رابطہ قلمدان احسن اقبال سے رانا ثناء اللہ کو منتقل
-
خواجہ سرا کون تھے کہاں سے آئے اگر ہم نے ڈھونڈنا تو پھر بات ختم ہوگئی
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر بھی منظر عام پر آگئے
-
وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی راولپنڈی ہولی فیملی ہسپتال آمد،مختلف وارڈز کا دورہ، مریضوں سے بات چیت،مزدوں کی کم اجرت کا نوٹس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.