پاور پلانٹس تک ایندھن پہنچانے کیلیے ریلوے کو 123 ارب درکار
پیر 24 نومبر 2014 14:49
لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) ملک میں چھائے اندھیروں کو ختم کرنے کیلیے پاکستان ریلوے اہم کردار ادا کرنے کی تیاریاں میں مصروف ہے، ملک میں توانائی بحران کو ختم کرنے کیلیے ریلوے کے کردار کو سونپا جا رہا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاور پلانٹس تک تیل اور کوئلے پہنچانے کیلیے پٹریوں اور انفراسٹرکچر میں بہتری کے لیے ریلوے کو 123 ارب روپے درکار ہیں، ملک میں لگنے والے کوئلے کے پاور پلانٹس کو پہلے مرحلے میں کوئلہ غیر ملکی چاہیے جو بیرون ملک سے کراچی پہنچے گا اور وہاں سے متعلقہ جگہ تک پہنچایا جائے گا، سرفہرست ممالک میں انڈونیشیا کا نام لیا جا رہا ہے جہاں سے کوئلہ درآمد کیا جائے گا۔
ریلوے فریٹ کول کمپنی بنانے کی تیاریاں کر رہی ہے جو آئل اور کوئلے کو متعلقہ جگہ (جامشورو، رحیم یار خان، مظفر گڑھ، ساہیوال سمیت دیگر) جگہوں پر پہنچایا جائے گا۔(جاری ہے)
بھاری سرمایہ کاری کا مقصد ریلوے کے ٹریک کی حالت کو زار کو بہتر بنانے کے ساتھ ٹرینوں کی رفتار کو تیز کرنا بھی ہے۔ وزارت ریلوے نے بتایا کہ ادارے کی بہتری کیلیے ہمیں کم از کم تین سال درکار ہونگے جس کے لیے اس دوران 2 حصوں میں بڑی سرمایہ کاری درکار ہوگی۔
مذکورہ سرمایہ کاری سے 63 لوکو موٹیو اور 3065 ویگن تیار کی جائینگی جو ‘کول ٹرانسپورٹیشن‘ کیلیے مدد گار ہو گی۔ ریلوے کے انفرااسٹرکچر میں بہتری کیلیے پہلے 52.1 ارب درکار ہونگے اور ٹوٹل 123.5 ارب چاہیے ہونگے۔ نئی فریٹ کمپنی پاکستان ریلوے جلد تیار کر لے گا۔ وزارت ریلوے کے مطابق ادارہ پوری کوششیں کر رہا ہے جس میں 107 کلو میٹر محیط پر واقع نئی ریل لنک جو اسلام آباد سے ہوتے ہوئے مظفر آباد تک جائے گی۔ مذکورہ منصوبے کی فزیبیلٹی رپورٹ کیلیے 59.92 ملین درکار ہونگے اور رپورٹ 6 ماہ میں مکمل کر کے فوراً اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پیش کر دی جائے گی۔رپورٹ کے مطابق وزارت ریلوے تیاری کر رہی ہے کہ پاکستان سے چائنہ تک ریل لنک جنگی بنیادوں پر تعمیر کیا جائے جبکہ پشاور سے کراچی تک مین لائن کو اَپ گریڈ جلد سے جلد کیا جائے۔ دوسری طرف یہ بھی پلاننگ کی جا رہی ہے کہ حویلیاں میں بڑی ڈرائی پورٹ بھی تعمیر کی جائے۔ وزارت ریلوے کا مزید کہنا ہے کہ جلد کارگو ٹرینیں لاہور تا کراچی شروع ہو رہی ہیں جس کیلیے پی ایس او، این ایل سی اور میپل لیف سیمنٹ سمیت دیگر اداروں سے معاہدے کیے جا رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد ہائی کورٹ نے انتظامیہ اور نان بائی ایسوسی ایشن کے درمیان نان اور روٹی کی قیمت طے کرنے کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا
-
عمران خان آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو خط لکھیں گے‘ آزاد کشمیر میں جو ہو رہا ہے اس پر ہمیں سوچنا پڑے گا.سابق وزیراعظم
-
کسٹم انسپکٹرز بن کر دکان داروں سے بھتہ لینے والے 2 جعلساز گرفتار
-
غیر ملکی طلبہ کی کمی سے کئی برطانوی یونیورسٹیاں خطرے میں
-
پاکستان کے ساتھ جاری مذاکرات کے نتیجے میں نئے قرض پروگرام کا تعین کرنا قبل از وقت ہے. ترجمان آئی ایم ایف
-
کرغستان کے ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے پاکستانی طلبہ پر حملے کے واقعے پر ڈی مارش کرنے کا فیصلہ
-
کرغزستان :سکیورٹی فورسز نے صورت حال پر مکمل طور پر قابو پا لیا ہے اور اب حالات معمول پر آ چکے ہیں. وزارت خارجہ کرغزستان
-
سرکاری ہسپتال میں ادویات کی غیرقانونی فروخت میں ملوث 6 افراد گرفتار‘ 3 ملازم بھی شامل
-
پاکستانی سفیر کی کرغزستان میں موجود طلبہ کو گھروں میں رہنے کی ہدایت
-
پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتیں تاریخی حد تک کم ہو گئیں
-
پاکستان میں عورت خوبصورت نہ ہو
-
گندم سکینڈل میں بیوروکریٹ اور ٹیکنوکریٹس جیسے تگڑے لوگ ملوث ہیں، ندیم افضل چن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.