پاکستان کے ساتھ جاری مذاکرات کے نتیجے میں نئے قرض پروگرام کا تعین کرنا قبل از وقت ہے. ترجمان آئی ایم ایف
ہمارا وفد اس وقت پاکستان میں ایک مشن پر ہے اور ہم انتظار کریں گے کہ وہ اپنا کام ختم کرلیں اور پھر وقت آنے پر ہم اس مشن کے نتائج سے سب کو آگاہ کریں گے. ڈائریکٹر آئی ایم ایف کمیونی کیشن کی واشنگٹن میں پریس بریفینگ
میاں محمد ندیم ہفتہ 18 مئی 2024 13:19
(جاری ہے)
بریفنگ کے دوران جولی کوزیک سے سوال کیا گیا کہ آیا ان مذاکرات کے نتیجے میں پاکستان کے ساتھ نئے قرض کے لیے اسٹاف لیول معاہدہ کرلیا جائے گا یا پھر یہ صرف ایک ابتدائی دورہ ہے؟جولی کوزیک نے کہا کہ آپ کے سوال کے جواب میں یہ کہنا چاہوں گی کہ ہمارا وفد اس وقت پاکستان میں ایک مشن پر ہے اور ہم انتظار کریں گے کہ وہ اپنا کام ختم کرلیں اور پھر وقت آنے پر ہم اس مشن کے نتائج سے سب کو آگاہ کریں گے. ڈائریکٹر آئی ایم ایف کمیونی کیشن نے صحافیوں کو اسلام آباد میں موجود اپنے وفد کے حوالے سے نئی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا خیال رہے کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے 29 اپریل کو اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کا دوسرا جائزہ مکمل کیا جس کے بعد ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی قسط جاری کی گئی. جولی کوزیک نے مزید کہا کہ ہمارے بورڈ کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے دوسرے اور آخری جائزے کی تکمیل کے دوران حکام کی بہترین پالیسی کی کوششوں کی وجہ سے معیشت کو مستحکم کرنے میں مدد ملی.
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
غزہ: جنگ بندی پر سلامتی کونسل کی قرارداد پر مقامی لوگوں کا ملاجلا ردعمل
-
انسداد نسل کشی پر یو این چیف کی مشیر کا نفرت انگیزی کے خلاف انتباہ
-
ہمیں قربانی کی اصل روح کو سمجھ کر عملی زندگی میں ایثار و قربانی کا مظاہرہ کرنا چاہیے، صدر زرداری
-
طالبان حکومت، دوحہ میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کی خواہاں
-
جرمنی سے ملنے والے دو فوسلز سے بن مانس کی دو نئی انواع دریافت
-
مارک بلوخ اور آنالز اِسکول
-
’یوکرین سربراہی اجلاس شرمناک ہے‘، دائیں بازو کے سوئس رہنما
-
یورپ میں سالانہ ستائیس لاکھ انسانی اموات کا سبب چار صنعتیں
-
پاکستان میں فٹ بال کا ٹیلنٹ غیر معمولی ہے، مائیکل اوئن
-
وزیراعظم اور ترک صدر رجب طیب اردوان کا ٹیلیفونک رابطہ
-
روس: یرغمال بنانے والے ہلاک، اہلکاروں کو رہا کرا لیا گیا
-
بلوچستان کے ایک اور ضلع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.