مسلم ممالک سے اندھیروں کے خاتمہ اور عالم اسلام کو روشن اور ترقی یافتہ ماڈل بنانا ہے ‘سراج الحق ،
مسئلہ فلسطین اور کشمیر امت مسلمہ کا مشترکہ مسئلہ ہے جس کے حل کے لیے عالم اسلام مشترکہ کوشش کرے گا پاکستان کے عوام میں عالم اسلام کی قیادت کا ایک فطری جذبہ موجود ہے جس کا اظہار جماعت اسلامی کے حالیہ اجتماع میں ہوا‘اجتماع سے خطاب
پیر 24 نومبر 2014 22:20
لاہور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ دنیا بھر کی اسلامی تحریکوں نے اس خدشے کا اظہار کیاہے کہ دہشتگردی کے خلاف جاری ظالمانہ کارروائیوں سے مسائل حل نہیں ہوں گے بلکہ دنیا بدامنی اور انتشار کی آماجگاہ بن جائے گی ،جماعت اسلامی کے سہ روزہ اجتماع عام میں آئے ہوئے دنیا بھر کی اسلامی تحریکوں کے رہنماؤں نے عرب ممالک سے مطالبہ کیاہے کہ وہ سیاسی حریفوں کے خلاف کاروائیاں بند کریں اور انہیں عوام کی خدمت کا موقع دیا ۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہاکہ ہم نے عالم اسلام کو ہر قیمت پر ایک کرناہے اور مشترکہ منڈیاں قائم کرکے مسلم دنیا کو معدنیات کو غیر مسلموں کے قبضہ سے واپس لینا ہے ۔(جاری ہے)
انہو ں نے کہاکہ مسلم ممالک سے اندھیروں کے خاتمہ اور عالم اسلام کو روشن اور ترقی یافتہ ماڈل بنانا ہے ۔ سراج الحق نے وضاحت کی کہ دنیا بھر کی اسلامی تحریکوں کا اس بات پر اتفاق ہے کہ ہم اپنے کام کو پرامن اورجمہوری انداز میں جاری رکھیں گے اور امت کی حمایت اور تعاون سے اسلامی انقلاب برپا کریں گے ۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کے عوام میں عالم اسلام کی قیادت کا ایک فطری جذبہ موجود ہے جس کا اظہار جماعت اسلامی کے حالیہ اجتماع میں ہوا ۔ انہوں نے کہاکہ مسئلہ فلسطین اور کشمیر امت مسلمہ کا مشترکہ مسئلہ ہے جس کے حل کے لیے عالم اسلام مشترکہ کوشش کرے گا ۔ اسلامی تحریکوں کے نمائندوں نے کشمیر میں حق خود ارادیت اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی بھر پور حمایت کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔ انہوں نے مصر میں منتخب جمہوری حکومت گرانے ، شام میں جاری نسل کشی اور بنگلہ دیش میں حکومتی جبر کی شدید مذمت کی ۔ انہوں نے عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیر ، فلسطین ، شام اور بنگلہ دیش میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو رکوائیں اور برما کے مظلوم مسلمانوں کی جبری ملک بدری کو روکنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.