اسلام آباد ہائی کورٹ نے 30 نومبر کو تحریک انصاف کو وفاقی دارالحکومت میں جلسہ روکنے بارے درخواست نمٹا دی
منگل 25 نومبر 2014 15:57
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے 30 نومبر کے جلسے کو روکنے کیخلاف دائر درخواست نمٹاتے ہوئے حکم دیا ہے کہ درخواست گزار ضلعی انتظامیہ سے رجوع کرے ۔ منگل کو عدالت عالیہ کے جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل سنگل بنچ نے اسلام آباد چیمبر آف سمال انڈسٹریز آبپارہ مارکیٹ کے صدر راجہ کامران عباسی کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی ۔
درخواست گزار کے وکیل سردار راشد محمود خان نے عدالت عالیہ میں موقف اختیار کیا کہ پاکستان تحریک انصاف کا پارلیمنٹ کے سامنے احتجاجی مارچ دھرنا جاری ہے اور انہوں نے دوبارہ ایک بڑا جلسہ کرنے کیلئے پورے ملک میں کال دے رکھی ہے اس سے قبل بھی پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کی جانب سے اسلام آباد میں احتجاج اور دھرنے دیئے گئے تھے جس سے وفاقی دارالحکومت کے تاجروں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا اور اب بھی پی ٹی آئی ایک بہت بڑا جلسہ کررہی ہے جس سے نہ صرف تاجروں کا نقصان ہوگا بلکہ سکیورٹی کے بھی مسائل پیدا ہوسکتے ہیں لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ پی ٹی آئی کو جلسہ کرنے سے روکا جائیجس پر عدالت نے درخواست گزار کو احکامات جاری کئے کہ وہ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کرے ، جلسے کی اجازت دینا اور سکیورٹی کے معاملات کو دیکھنا ان کا کام ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.