ایپکا کی کال پر سرکاری ملازمین اور انجمن مزارعین اوکاڑہ کے اپنے مطالبات کے حق میں پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنے ،
پنجاب اسمبلی کی طرف آنیوالے راستے بند ہونے کیوجہ سے مال روڈ اور اس سے ملحقہ شاہراہوں پر گھنٹوں ٹریفک جام رہی ، انجمن مزارعین نے کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنا ختم کر دیا،مطالبات پورے نہ ہوئے تو 15دسمبر کو دوبارہ دھرنا دیں گے‘ رہنماؤں کی گفتگو، حکومت نے ہمیشہ جھوٹے وعدے کئے ،نوٹیفکیشن جاری ہونے تک احتجاج جاری رہے گا‘ ایپکا عہدیداروں کی گفتگو، تاجر وں کا ہائیکورٹ سے مال روڈ پر احتجاجی مظاہروں اور دھرنوں پر پابندی کے فیصلے پر عملدرآمد کا مطالبہ
منگل 25 نومبر 2014 20:35
لاہور( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کی کال پر سرکاری ملازمین اور انجمن مزارعین اوکاڑہ نے اپنے مطالبات کے حق میں پنجاب اسمبلی کے سامنے مال روڈ پر احتجاجی مظاہرے اور دھرنے دئیے ، پنجاب اسمبلی کی طرف آنیوالے راستے بند ہونے کیوجہ سے مال روڈ اور اس سے ملحقہ شاہراہوں پر گھنٹوں ٹریفک جام رہی جسکی وجہ سے گاڑیوں کی میلوں لمبی قطاریں لگی رہیں، تاجر وں نے ہائیکورٹ سے مال روڈ پر احتجاجی مظاہروں اور دھرنوں پر پابندی کے فیصلے پر عملدرآمد کا مطالبہ کرتے ہوئے مظاہروں اور دھرنوں کیخلاف شدید احتجاج کیا۔
تفصیلات کے مطابق آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کی کال پر مختلف محکموں کے سرکاری ملازمین اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی نکالتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے سامنے مال روڈ پر جمع ہو گئے اور دھرنا دیا ۔(جاری ہے)
ایپکا کی احتجاجی ریلی اور دھرنے کی وجہ سے نہ صرف مال روڈ بلکہ ملحقہ شاہراہوں پر ٹریفک کا نظام بری طرح جام رہا جسکی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات درپیش رہیں ۔
ایپکا عہدیداروں کا کہنا تھاکہ حکومت نے ہمارے احتجاج کی صورت میں جتنی بھی کمیٹیاں بنائی وہ صرف ہمیں ٹالنے کے لئے ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے ،سکیل کی اپ گریڈیشن کی جائے ، گروپ انشورنس کے نام پر کاٹی جانے والی رقم کو ریٹائرمنٹ پر پنشن کا حصہ بنایا جائے ‘ تعلیمی انکریمنٹس اور ٹیکنیکل اور نان ٹیکنیکل الاؤنسز کو شامل کیاجائے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈی سی او سے مذاکرات ہوئے ہیں لیکن جب تک نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جائے گا ہم دھرنا جاری رکھیں گے۔ اس دوران مظاہرین سینہ کوبی اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے ۔ایپکا کے دھرنے کی وجہ سے ٹریفک پولیس نے پنجاب اسمبلی کی طرف آنے والی شاہراہوں کو بیرئیر لگا کر بند رکھا جسکی وجہ سے بد ترین ٹریفک جام رہی ۔ ایپکا کا صبح دس بجے شروع ہونے جو رات تک جاری رہا۔ علاوہ ازیں انجمن مزارعین اوکاڑہ نے بھی اپنے حقوق کیلئے پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ او ردھرنا دئیے رکھا ۔ تاہم انجمن مزارعین نے صوبائی حکومت کے نمائندوں سے کامیاب مذاکرات کے بعد اپنا احتجاج عارضی طور پر ختم کرنے کا اعلان کر دیا ۔انجمن مزارعین کی جانب سے22اراکین جبکہ صوبائی حکومت کی قیادت حمزہ شہباز شریف،رانا ثنا اللہ ، ایم این اے چوہدری ندیم عباس ربیرہ ،بورڈ آف ریونیو کے سینئر ممبر ،آر پی او ساہیوال اور ڈی پی او اوکاڑہ شریک ہوئے ۔تفصیلات کے مطابق انجمن مزارعین پنجاب کی کال پر مزارعین رہنماؤں کے خلاف جھوٹے مقدمات کے اندراج اور زمینوں کے مالکانہ حقوق نہ دئیے جانے کے خلاف مزارعین کی ایک بڑی تعداد نے پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنا دیا اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی ۔انجمن مزارعین کے بائیس رکنی وفد نے حمزہ شہباز شریف سمیت دیگر سے مذاکرات کئے اور انہیں اپنے مطالبات پیش کئے ۔حمزہ شہباز شرییف نے مزارعین رہنماؤں کو مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کروائی کے ان کے مطالبات کو حل کرنے کے لیے متعلقہ13اضلاع کے ڈی سی اوز کو زمینوں کے حوالہ سے رپورٹس مرتب کرنے کی ہدایات جاری کی جائیں گئیں جبکہ مزارعین کے خلاف مقدمات کے حوالہ سے آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو بھی واضح ہدایت جاری کی جائیں گئیں کہ مزارعین کے خلاف درج مقدمات کی از سر نو تفتیش کی جائے اور جھوٹے مقدمات کو فوری خارج کیا جائے انجمن مزارعین کے رہنماؤں نے صوبائی حکومت کی یقین دہانی کے بعد اسمبلی ہال کے سامنے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ اگر صوبائی حکومت نے مطالبات کے حوالہ سے فوری عملدآمد نہ کروایا تو15دسمبر کو ہزاروں مزارعین اپنے اہل خانہ کے ہمراہ دوبارہ پنجاب اسمبلی کا گھیراؤ کرتے ہوئے دھرنا دیں گے اور پھر یہ دھرنا مطالبات کے موقع پر منظوری تک اختتام پذیرنہ ہو گا ۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.