ایبولا وائرس کے نئے مریض رپورٹ ہونے کے بعد یکم دسمبر کی دی گئی ڈیڈ لائن تک مطلوبہ ہدف حاصل نہیں کیا جاسکے گا

بدھ 26 نومبر 2014 12:35

نیویارک (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء)اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ سیرالیون میں ایبولا وائرس کے نئے مریض رپورٹ ہونے کے بعد یکم دسمبر کی دی گئی ڈیڈ لائن تک مطلوبہ ہدف حاصل نہیں کیا جاسکے گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ایبولا مشن کے سربراہ انتھونی بینبری نے بتایا کہ دنیا سے ایبولا وائرس کا خاتمہ ابھی بہت دور ہے۔ سیر الیون میں ایبولا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جس کے بعد دی گئی ڈیڈ لائن تک وائرس پر قابو پانا مشکل ہے۔

(جاری ہے)

انتھونی نے کہاکہ لائیبیریا میں مثبت پیش رفت کے بعد ایبولا سے متاثر کچھ علاقوں میں ستر فیصد تک قابو پانے کا ہدف مقرر کیا گیا جو اب پورا ہوتا مشکل نظر آ رہاہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا تھا کہ اگر اسی رفتار سے عالمی برادری ایبولا کو ختم کرنے کے حوالے سے کام کرتی رہی تو پھر دوہزار پندرہ کے وسط تک یہ وائرس دنیا سے ختم ہو جائے گا۔اب تک ایبولا وائرس سے پانچ ہزار چارسو سے زائد افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔