مقام مصطفی کے تحفظ اور نظام مصطفی کے نفاذ کیلئے جماعت اہل سنت اپنے دستیاب وسائل کو بروئے کارلارہی ہے

مرکزی جماعت اہل سنت آزادکشمیر کے نائب ناظم اعلی شیخ معراج خالد کا اجلاس سے خطاب

بدھ 26 نومبر 2014 15:52

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء)مرکزی جماعت اہل سنت آزادکشمیر کے نائب ناظم اعلی شیخ معراج خالد نے کہا ہے کہ مقام مصطفی کے تحفظ اور نظام مصطفی کے نفاذ کیلئے مرکزی جماعت اہل سنت پاکستان اپنے دستیاب وسائل کو بروئے کارلارہی ہے ، کیونکہ مرکزی جماعت اہل سنت پاکستان ایک غیر سیاسی خالصتاً فلاحی مذہبی تنظیم ہے ، جومعاشرے کے تمام مکاتب فکر کی دینی ومذہبی تربیت وشعور وبیدار کرکے قوم کی راہنما کافریضہ سرانجام دے رہی ہے پاکستان کے اسلامی تشخص کاتحفظ نظام کانفاذ قومی خود مختاری اور ملکی سالمیت وحدت کاتحفظ غیر ملکی قوتوں کے سیاسی معاشی غلبہ وتسلط سے نجات 1973ء کے آئین بالخصوص اسلامی نکات کی عملداری تحفظ ختم نبوت اور تحریک نظام مصطفی کوملک کوکونے کونے قریہ قریہ مضبوط وفعال بنانے کے لیے مرکزی جماعت اہل سنت کام قیام عمل میں لایاگیا ہے ۔

(جاری ہے)

وہ بدھ کوگورنمٹ ماڈل ہائی سکول آٹھمقام میں اساتذہ ، طلباء سول سوسائٹی کے ایک مشترکہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ مرکزی جماعت پاکستان پاکستانی معاشرے میں نفرت مٹانے محبت بکھیرنے محبتیں بڑھانے کیلئے سرگرداں ہے اور جماعت اہل سنت سمجھتی ہے کہ ملک کودرپیش چیلنجز سے نمنٹنے کے لیے ملک میں نظام مصطفی کانفاذ ناگزیر ہے ملک کے محبت وطن قوتوں اور اسلام پسند طبقوں کو قیام پاکستان میں بنیادی کردار ادا کرنے والی غیر سیاسی منظم تنظیم کی حوصلہ افزائی کرنی چائیے ، تاکہ ملک میں دینی ومذہبی قوتیں مضبوط ہوسکر ملک کی ترقی وخوشحالی میں اپنا کردار ادا کرسکیں اس موقع پر شیخ معراج خالد نے مزید کہ کہ 8نکاتی مشترکہ اعلامیہ میں دہشت گرد قوتوں کے خاتمے اور ملک میں امن کے قیام کے نقطے کو مشترکہ اعلامیہ میں شامل نہ کرکے محب وطن قوتوں میں تشویش کی لہر پیدا کردی ہے بلکہ اسلام پسند قوتوں واسلام کی سربلندی ترویج واشاعت کے سلسلہ میں عالمی سطح پر کام کرنے والی تنظیموں کو متنازعہ بنانے کی سعی کی ہے پاک فوج جوکہ ملک کے دفاع اور دہشت گردی کے خاتمے کیخلاف برسرپیکار ہے مرکزی جماعت اہل سنت پاکستان پاک فوج کے شانہ بشانہ اپنی بساط کے مطابق اپنے وسائل کو بروئے کار لارہی ہے ، اس موقع پر انہوں نے میڈیا کی وساطت سے پاکستان کمیونٹی سے مطالبہ کیاہے کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ اب وقت اور حالات کے تقاضوں کے عین مطابق ایک ایسی غیر سیاسی دینی تنظیم کے پلیٹ فارم سے غیر اسلامی یلغار کے خلاف جہاد کیلئے میدان عمل میں اپنا کردارکی ادائیگی کیلئے سامنے آیاجائے جوغلامی رسول میں موت بھی قبول ہے جو ہونہ عشق مصطفی توزندگی فضول ہے کے قول پر عمل پیرا ہواور قوم کی درست سمت میں راہنمائی کرتے ہوئے دنیاوآخرت میں کامیابی حاصل کریگا۔