نئے پاکستان کے دعویداروں نے صوبہ خیبر پختونخواہ میں ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا ہے:چوہدری عابد شیر علی ،
بھتہ خوری میں90 ،ڈکیتیاں 60 اور دہشت گردی 30 فیصد بڑھ گئی،18 ماہ میں400 سو سے زائد کارخانے بند ہوگئے ہیں، تحریک انصاف کے دور میں پختون قوم کا استحصال کیا جارہا ہے، عمران خان دھرنوں کی بجائے نیاخیبر ،پختونخواہ بنانے پر توجہ دیں، وفاقی وزیر مملکت کا بیان
بدھ 26 نومبر 2014 18:43
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء ) پانی و بجلی کے وفاقی وزیر مملکت چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ نئے پاکستان کے دعویداروں نے صوبہ خیبر پختونخواہ میں ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا ہے،بھتہ خوری میں90 فیصد ،ڈکیتیاں 60 فیصد اور دہشت گردی 30 فیصد بڑھ گئی ہے،18 ماہ میں400 سو سے زائد کارخانے بند ہوگئے ہیں جبکہ ہزاروں شریف شہری تاجر اور صنعتکار دوسرے صوبوں اور بیرون ممالک منتقل ہوئے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کیا،انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ کے حکمرانوں نے 3 ماہ میں بلدیاتی انتخابات کرانے ،ہسپتالوں میں مفت ادویات فراہم کرنے،سرکاری سکولوں میں انگلش پرائیویٹ یکساں نظام تعلیم کے نفاذ،امن و امان کے قیام سمیت دیگر وعدے کیئے تھے لیکن نیا پاکستان بنانے کے راگ الاپنے والے حکمران 18 ماہ میں ایک بھی وعدہ پورا نہ کرسکے،تحریک انصاف کے دور میں پختون قوم کا استحصال کیا جارہا ہے،تحریک انصاف کے دور میں بھتہ وصولیاں اور اغواء برائے تاوان کاروبار بن گیا ہے،عمران خان اسلام آباد میں دھرنوں کی بجائے نیا خیبر پختونخواہ بنانے اور امن و امان کی صورتحال پر توجہ دیں جس کی وجہ سے وہاں چار سو سے زائد کارخانے بند ہوگے ہیں،انہوں نے کہا کہ عمران خان 1990 میں ایک بنک کی ملازمت کرنے والے آج کے جس جاگیردار اور صنعتکار کو خیبر پختونخواہ حکومت کے ذریعے ٹھیکے دیکر مالی فوائد پہنچارہے ہیں اسی کے جہاز میں بیٹھ کر جلسوں میں پہنچتے ہیں وہ لاکھ کوشش کریں کہ اس الزام کو چھپا سکیں ان کی ہر کوشش ناکام ہوگی، احتجاجی سیاست نے ملکی معیشت کو بہت نقصان پہنچایا ہے اور دھرنوں کی صورت میں ملک کے ساتھ وہ ظلم کیا گیا ہے جو کوئی دشمن بھی نہیں کرتا ،پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری اور توانائی بحران کے خاتمے کیلئے جاری منصوبوں میں رکاوٹیں ڈالی گئیں، جھوٹ اور مکاری کی سیاست کرنے والوں کو سمجھنا چاہیئے کہ ملکی مفادات کے سامنے ذاتی مفادات کوئی اہمیت نہیں رکھتے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.