سانحہ ماڈل ٹاؤ ن ،پولیس افسران کیخلاف درج پہلی ایف آئی آر کیخلاف دائر درخواست پر پنجاب حکومت و دیگر سے جواب طلب
بدھ 26 نومبر 2014 20:09
لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤ ن کی پولیس افسران کے خلاف درج پہلی ایف آئی آر کے خلاف دائر درخواست پر پنجاب حکومت ، آئی جی پنجاب اور پراسیکیوٹرجنرل پنجاب سے جواب طلب کرلیا۔ بدھ کے روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عبدالسمیع اور جسٹس صداقت علی خان پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔
(جاری ہے)
سانحہ ماڈل ٹاؤ ن کے نامزد ملزم اور سابق ایس ایچ او عامر سلیم کے وکیل نے مو قف اختیار کیا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی درج پہلی ایف آئی آر میں تمام پولیس افسران کو نامزد کیا گیالیکن اس ایف آئی آر پر کوئی کارروائی شروع نہیں ہوسکی جبکہ دوسری ایف آئی آر لواحقین کی مدعیت میں درج کی گئی جس کی تحقیقات کے لئے کارروائی جاری ہے ۔
ایک ایف آئی آر کی موجودگی میں دوسری ایف آئی آر قانونی طور پر مو ثر نہیں رہ سکتی۔لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ سانحہ پہلی ایف آئی آر کو غیر موثر قرار دیا جائے ۔عدالت نے موقف سننے کے بعد پنجاب حکومت ، آئی جی پنجاب اورپراسیکیوٹرجنرل پنجاب سے 3دسمبر کو جواب طلب کرکرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.