30نومبرپی ٹی آئی کے ٹا ئیگر اسلام آباد میں جہاد کیلئے آئیں گے،اعظم سواتی،
پیپلز پارٹی نے روٹی کپڑااور مکان کا نعرہ لگا کر عوام کو دھوکہ دیا تھا، دسمبر کے آخری دنوں میں بونیر ماربل زون پر کام شروع ہوجائیگا،بونیرمیں جلسہ سے خطاب
بدھ 26 نومبر 2014 20:35
بونیر(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) تحریک انصاف کے صوبائی صدر اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ 30نومبر کو اسلام آباد میں نواز حکومت کا تختہ الٹ جائے گا۔جعلی پارلیمنٹ، غیر آئینی حکومت اور غیر قانونی وزیر اعظم کو نہیں مانتے۔ خیبر پختونخوا سے کارکن تمام رکاوٹین عبور کر کے اسلام آباد پہنچیں گے۔ تحریک انصاف کے کارکن اس بار جنگ اور جہاد کے لئے اسلام آباد آئیں گے اگر پولیس تشدد ہوا تو ہم ایک بہادر قوم ہونے کا ثبوت پیش کریں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز ضلع بونیر کی تحصیل ڈگرکے علاقے شل بانڈے میں ایک پر وقار شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی ضلع بونیر کے صدر بحراد علی خان اور ضلع بونیر کے صوبائی حلقے PK-78 اور PK-79کے سابقة امیدواراسرار خان اور عنایت اللہ خان ، ظاہر شاہ، شاد علی خان اورپیپلز پارٹی خواتین ونگ ضلع بونیر کی صدر شاہین بی بی نے اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں باضابطہ طور پر شمولیت کا اعلان کیا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.