عمران خان 7 دن سے زیادہ جیل میں نہیں رہ سکتے‘حکومت کو کمزور نہ سمجھا جائے ‘ ہمیں فیصلہ کرتے ہوئے بہت سے پہلوؤں کو دیکھنا پڑتا ہے‘ تحریک انصاف کے دھرنوں میں کرسیاں خالی ہوتی ہیں‘وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کاانٹرویو
جمعہ 28 نومبر 2014 15:52
لاہور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 28نومبر 2014ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 7 دن سے زیادہ جیل میں نہیں رہ سکتے‘حکومت کو کمزور نہ سمجھا جائے ‘ ہمیں فیصلہ کرتے ہوئے بہت سے پہلوؤں کو دیکھنا پڑتا ہے‘ تحریک انصاف کے دھرنوں میں کرسیاں خالی ہوتی ہیں اور کبھی کبھار چند لوگ آ جاتے ہیں اور اگر ان کی حکومت کی پرفارمنس دیکھی جائے تو وہ بالکل ناکام نظر آتی ہے۔
اپنے ایک انٹر ویو میں خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حکومت کسی طور بھی شاہراہ دستور بند کرنے کی اجازت نہیں دے سکتی اور اگر عمران خان نے معاہدہ نہ کیا تو ان کو جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان اب عمر کے اس حصے میں ہیں جہاں وہ صبر نہیں کر سکتے ان کے کچھ مسائل ایسے ہیں جو ہم سامنے نہیں لا سکتے۔(جاری ہے)
انہوں نے تحریک انصاف کی قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے گزشتہ دو سالوں سے کوئی ٹیکس نہیں دیا جبکہ گزشتہ سال ہی وزیر اعظم نواز شریف نے 45 لاکھ جبکہ عمران خان نے ایک لاکھ 94 ہزار ٹیکس دیا‘ ہمارا سیاسی حق ہے کہ ہم عمران خان کی اصلیت کو لوگوں کے سامنے لے کر آئیں‘دھرنوں اور خیبر پختونخواہ کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ تحریک انصاف کے دھرنوں میں کرسیاں خالی ہوتی ہیں اور کبھی کبھار چند لوگ آ جاتے ہیں اور اگر ان کی حکومت کی پرفارمنس دیکھی جائے تو وہ بالکل ناکام نظر آتی ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
-
سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہونی چاہیے‘ مذاکرات کا مطلب پاور شئیرنگ نہیں، بیرسٹر گوہر
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
-
ایلون مسک بھارت کا دورہ منسوخ کر کے چین پہنچ گئے
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.