یرشکیل الرحمن جنگ اورجیوکے مالک کو عدالت نے سزا سنائی تھی اور ایف آئی آر کی کاپی آئی جی سندھ اور آئی جی پنجاب کو فراہم کردی گئی تھی اسکے باوجودوہ بیرونِ ممالک فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،عابدحمیدخاں میو

جمعہ 28 نومبر 2014 17:54

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 28نومبر 2014ء) پاکستان میواتحاد کے چیئرمین عابدحمیدخاں میو نے کہا ہے کہ میرشکیل الرحمن جنگ اورجیوکے مالک کو عدالت نے سزا سنائی تھی اور ایف آئی آر کی کاپی آئی جی سندھ اور آئی جی پنجاب کو فراہم کردی گئی تھی اسکے باوجودوہ بیرونِ ممالک فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔قوم پوچھتی ہے کہ حکومت وقت کہاں سوئی ہوئی ہے یا پھر عدالتی اشتہاریوں کومفرور کروانیکا ٹھیکا لیا ہواہے۔

موجودہ حکومت نہیں چاہتی کہ قانون کا بول بالا ہو۔ایک شخص جسکوعدالت نے 26سال کی قیداور 13سال جرمانیکی سزاسنائی ہوئی تھی وہ ویزہ لگواکربیرونِ ملک فرار ہوجاتاہے لیکن تمام ادارے چُپ چاپ بیٹھے رہے ہیں ۔اس ملک میں قانون ہے تو وہ غریب کیلئے ہے یا دینی جماعتوں کو دہشت گرد قراردینے اورانہیں قیدوبند کی اذییتیں دینے کیلئے ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان میواتحاد کے چیئرمین عابدحمیدخاں میونے اپنے بیان میں کہا کہ میرشکیل الرحمن پر اہل ِ بیت سے متعلق گستاخانہ پروگرام چلانے کی وجہ سے سزاسنائی گئی تھی اور موجودہ حکومت کے تعاون سے وہ ملک سے باہر فرار ہوئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ آئی جی سندھ اور آئی جی پنجاب سے ہائی کورٹ کو جواب طلب کرنا چاہئے کہ وہ کیوں اور کس طرح ملک سے باہر فرار ہوگئے ۔ائیرپورٹ حکام نے کن لوگوں کے اشارے پر انکو ملک سے باہر جانیکی اجازت دی تھی۔انہوں نے کہا کہ میرشکیل الرحمن کو فرار کروانے والے عناصر کے خلاف توہین عدالت کامقدمہ درج ہونا چاہئے اورقانون کی رٹ قائم ہونی چاہئے

متعلقہ عنوان :