پولیو ٹیموں پر حملوں میں ”را “ملوث ہے، مینڈیٹ چور حکمرانوں کا دھڑن تختہ ہونے والا ہے‘چےئرمین سنی اتحاد کونسل ،
تحریک انصاف نے دھاندلی کے ثبوت سامنے لا کر 2013 کے الیکشن کو بوگس ثابت کر دیا ہے‘صاحبزادہ حامد رضا
جمعہ 28 نومبر 2014 20:04
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28نومبر 2014ء ) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ پولیو ٹیموں پر حملوں میں را ملوث ہے، مینڈیٹ چور حکمرانوں کا دھڑن تختہ ہونے والا ہے، نواز شریف نے سارک کانفرنس میں بھارتی مظالم کا ذکر نہ کر کے قوم کو مایوس کیا ہے، سیاست کو تجارت بنانے والے عوام کے خیرخواہ نہیں ہو سکتے،کرپشن کی دیمک نے پاکستان کو کھوکھلا کر دیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ علمیہ اچھرہ میں علماء کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ تحریک انصاف نے دھاندلی کے ثبوت سامنے لا کر 2013 کے الیکشن کو بوگس ثابت کر دیا ہے۔ اب حکومت کی کوئی آئینی و قانونی حیثیت نہیں رہی۔ قوم بدنام اور بدمعاش حکمرانوں سے بیزار ہے۔(جاری ہے)
حکومت سیاسی مخالفین کے خلاف غیرجمہوری ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔
30نومبر کو کوئی سانحہ رونما ہوا تو اس کی ذمہ دار حکومت ہو گی۔ سیاسی مخالفین کو للکارنے والے حکمران عوام کی پکار بھی سنیں۔ بنجر سرکاری زمینیں بیروزگار نوجوانوں میں تقسیم کی جائیں۔ پیپلز پارٹی مسلم لیگ ن کی بی ٹیم بن چکی ہے۔ کالاباغ ڈیم کی مخالفت کرنے والے سیاستدان ملک کی موجودہ تاریکیوں کے ذمہ دار ہیں۔ کالاباغ ڈیم کے مخالفین بھارتی مقاصد کو تقویت پہنچا رہے ہیں۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ حکومت خود 30نومبر کو دمادم مست قلندر کا ماحول بنا رہی ہے۔ بیرونی بینکوں سے لوٹ مار کا پیسہ پاکستان واپس لا کر تمام غیرملکی قرضے ادا کیے جا سکتے ہیں۔ اپنے اثاثے پاکستان منتقل نہ کرنے والوں کو سیاست میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ سیاسی تاجروں کی دکانیں بند ہونے والی ہیں۔ چوہدری نثار سلطان راہی کی طرح بڑھکیں مار رہے ہیں۔ قوم کو حکمرانوں کے کھوکھلے دعووں پر یقین نہیں رہا۔ سیاسی اثر و رسوخ کے ذریعے معاف کروائے گئے اربوں روپے کے قرضے وصول کر کے ملکی معیشت مضبوط بنائی جا سکتی ہے۔ ”ریاست ہو گی ماں کے جیسی“ کا خواب پورا نہیں ہوا۔ پاکستانی عوام حقیقی انقلابی لیڈر سے محروم ہے۔ عالمی برادری دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ پاکستان جسم اور کشمیر اس کی روح ہے۔ جسم کو روح سے جدا کرنا ممکن نہیں لیکن المیہ یہ ہے کہ کشمیری اور پاکستانی بھارت سے جتنی نفرت کرتے ہیں نواز شریف بھارت کے لیے اتنا ہی نرم گوشہ رکھتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرایف بی آر کے مزید36افسران کو تبدیل کر دیاگیا
-
پنجاب میں بارشوں کے امکان پر پیشگی حفاظتی اور ضروری انتظامی اقدامات کا حکم
-
حکومت کا غیرملکیوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم 2حکومت آنے سے شریفوں کی معیشت ٹھیک ہوگی،علی امین گنڈا پور
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.