وزیراعظم کا مولانافضل الرحمن کو ٹیلیفون، خالد سومرو کے قتل پر افسوس کا اظہار، قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائیگا، نوازشریف کی سربراہ جمعیت علماء کونسل سے گفتگو، آصف زرداری، سپیکر ،ڈپٹی سپیکرقومی ، چیئرمین ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ ، سراج الحق، ساجد نقوی، الطاف حسین ، اسفند یار ولی، محمود اچکزئی، آفتاب شیرپاؤ ودیگر کی ڈاکٹر خالد سومرو کے قتل کی مذمت، فضل الرحمن سے اظہار تعزیت، قاتل گرفتار کئے جائیں، مذہبی سیاسی رہنماؤں کا مطالبہ

ہفتہ 29 نومبر 2014 16:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء) وزیراعظم کا مولانافضل الرحمن کو ٹیلیفون، خالد سومرو کے قتل پر افسوس کا اظہار، نوازشریف نے کہاہے کہ قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائیگا، سربراہ جمعیت علماء کونسل سے گفتگو، آصف زرداری، سپیکر ،ڈپٹی سپیکرقومی ، چیئرمین ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ ، سراج الحق، ساجد نقوی، الطاف حسین ، اسفند یار ولی، محمود اچکزئی، آفتاب شیرپاؤ ودیگر کی ڈاکٹر خالد سومرو کے قتل کی مذمت، مولانافضل الرحمن سے اظہار تعزیت، قاتل گرفتار کئے جائیں، مذہبی سیاسی رہنماؤں کا مطالبہ۔

ہفتہ کو وزیراعظم میاں نوازشریف نے سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف ) مولانافضل الرحمن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور سابق سینیٹر ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے قتل پر اظہار تعزیت کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیراعظم میاں نوازشریف نے اس سفاکانہ اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ حکومت اس سلسلے میں ہر ممکن اقدام اٹھائے گی اور قاتلوں کی گرفتاری کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائیگا۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی قوم ایک عظیم سیاستدان سے محروم ہوگئی ہے اس موقع پر مولانا فضل الرحمن سے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو گرفتار کرکے حقائق سے آگاہ کیا جائے۔ دوسری جانب پیپلزپارٹی کے کو چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے تعزیتی پیغام میں مولانافضل الرحمن سے ڈاکٹر خالد سومرو کے قتل پرافسوس کا اظہار کیا اور قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔

سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ، ڈپٹی سپیکر جاوید مرتضی عباسی نے بھی واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ صابر علی بلوچ نے بھی واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت اور مرحوم کی بلندی درجات کی دعا کی ۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے بھی قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے اس حادثہ پر دلی افسوس کا اظہار کیا۔

سراج الحق نے مطالبہ کیا کہ علماء کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے ، علامہ ساجدنقوی نے کہاکہ اس غم میں جے یو آئی (ف) کے غم میں شریک ہیں۔ متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین، عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان، پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان، سابق وزیر داخلہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ ، ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر ، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی سمیت دیگر مذہبی و سیاسی جماعتوں نے واقعہ پر دلی افسوس کا اظہار کیاہے