عمران خان کا اعلان افسوسناک، نقصان عوام کا ہوگا: حکومت
اتوار 30 نومبر 2014 22:13
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30نومبر۔2014ء) عمران خان کی پورے پاکستان کو بند کرنے کی دھمکی کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک کا کہنا تھا کہ عمران کا اعلان افسوسناک ہے۔ ان کا لب و لہجہ بدلا ہوا ہے۔ پاکستان بند کرنے سے عوام کو نقصان ہوگا۔ چیئرمین تحریک انصاف سیاسی بصیرت اور تدبر کا مظاہرہ کریں اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے مذاکراتی عمل کو آگے بڑھائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں نہیں معلوم تھا کہ عمران نے چینی سفیر کو امداد بند کرنے کا کہا تھا۔ وزیر اطلاعات پرویز رشید کا نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں کہنا تھا کہ پاکستانی عوام باشعور ہیں وہ عمران خان کی کال مسترد کر دیں گے۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان کا اصل ایجنڈا سمجھ میں آ گیا ہے۔(جاری ہے)
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان نے دھمکی دی ہے تو آجائیں۔
دھمکیاں دے کر مذاکرات نہیں ہوتے۔ عمران نے قوم کوتقسیم کرنے کیلئے 14 اگست کا دن چُنا تھا۔ سقوط ڈھاکہ والے دن احتجاج کا اعلان کرکے عمران خان کی نیت کا پتا چل گیا ہے۔ عمران خان کی ناپاک خواہشیں پوری نہیں ہو سکتی۔ حکومت عمران خان سے جھگڑے گی نہیں بلکہ ان کی سازشوں کو ناکام بنائے گی۔ شریف آدمی سے اور شریر آدمی سے ڈیل کرنے کا اور طریقہ ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان تین سال سے گالیاں نکال رہے ہیں اور خود کو فرشتہ سمجھتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.