کبڈی ورلڈ کپ کا شیڈول جاری، افتتاحی تقریب6دسمبر کو بھارت میں ہوگی،
تمام میچز بھارت کے مختلف شہروں میں کھیلے جائینگے،ٹیموں اور میچز کے مقامات کا اعلان
پیر 1 دسمبر 2014 20:03
لاہور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ یکم دسمبر 2014ء`) 5واں کبڈی ورلڈ کپ 6 دسمبر 2014ء سے بھارت میں شروع ہو رہا ہے، ورلڈ کپ کے میچز بھارت کے مختلف شہروں میں منعقد ہوں گے، ورلڈ کپ کے منتظمین نے ٹیموں اور میچز کے مقامات کا اعلان کردیا ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق 5واں کبڈی ورلڈ کپ 6تا20دسمبر تک بھارت میں منعقد ہورہا ہے، منتظمین نے ورلڈکپ میں حصہ لینے والی ٹیموں اور میچز کے مقامات کا شیڈول جاری کردیا ہے، کبڈی ورلڈ کپ میں 11ممالک کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں، جن میں پاکستان، بھارت، ارجنٹینا، امریکہ، برطانیہ، سکاٹ لینڈ، کینیڈا، سیرالیون، سپین، میکسیکو اور ڈنمارک کی ٹیمیں شامل ہیں،جبکہ خواتین کے کبڈی ورلڈ کپ میں پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ، امریکہ، برطانیہ، ملائیشیا، ڈنمارک اور میکسیکو شامل ہیں۔
کبڈی ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب بھارت کے شہر جالندھر میں 6دسمبر کو منعقد ہوگی،مردوں کا فائنل 20دسمبر جبکہ مردوں اور خواتین کے سیمی فائنل کے مقابلے 18دسمبر کو سنگرور میں ہوں گے، خواتین کا فائنل اور تیسری، چوتھی پوزیشن کیلئے مقابلہ جات19دسمبر کو برنالہ میں ہوں گے۔دیگر میچز لدھیانہ، تارن تاران،کیورتھلہ، پٹیالہ، جلال آباد،سنگرور، ہوشیار پور، گرداسپور، روپ نگر، اور موگا میں کھیلے جائیں گے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے وارم اپ میچز کے شیڈول جاری
-
شاہین شاہ آفریدی نے انسٹا گرام پر اپنی سکائی بلیو شرٹ میں تصویر لگا دی
-
ویرات کوہلی نے اپنے ریٹائرمنٹ کے منصوبوں کے بارے میں بتا دیا
-
یووینٹس کی فٹ بال ٹیم نے اطالوی کپ کا ٹائٹل جیت لیا،اٹلانٹا کو سخت مقابلے کے بعد 0-1 گول سے شکست
-
اعدادو شمار کے لحاظ سے پاکستان ٹی ٹونٹی کرکٹ کا خراب ترین بیٹنگ یونٹ قرار
-
’پورا سیزن کھیلو ورنہ نہ آؤ‘، عرفان پٹھان کا انگلش کرکٹرز کیخلاف سخت زبان کا استعمال
-
اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ،ویمنز سنگلز سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: پاکستانی سکواڈ کا اعلان انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹونٹی کے بعد ہوگا
-
پاک بھارت ٹاکرا ڈراپ اِن پچز پر کیوں؟ ہربھجن سنگھ نے تنقید کے نشتر چلا دئیے
-
گیری کرسٹن نے بابر اعظم کے لیے اپنا مخصوص بیٹنگ پلان بتا دیا
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: مصباح الحق نے 'تجربہ کار' محمد عامر کے انتخاب کی حمایت کی
-
انگلش پریمیئر لیگ ، چیلسی اور مانچسٹریونائیٹڈ نے اپنے میچز جیت لئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.