پاکستان بند کرنے کی باتیں مناسب نہیں، مذاکرات سے انکار نہیں: وزیر اعظم نواز شریف
منگل 2 دسمبر 2014 19:37
لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2دسمبر۔2014ء) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں دھرنے دینے والے جلسوں کے بعد اب ملک کو بند کرنے کی باتیں کر رہیں جو کہ ہر گز مناسب نہیں ہے، اللہ دھرنے دینے والوں کو ہدایت دے کیونکہ ہمیں پاکستان کی ترقی بہت عزیز ہے۔ وزیر اعظم افغان کانفرنس میں شرکت کیلئے برطانیہ پہنچے تو میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ ہم نے تحریک انصاف کے ساتھ پہلے بھی مذاکرات کئے تھے اور آئندہ بھی کریں گے، ہم نے تو مذاکرات سے کبھی انکار نہیں کیا مگر واضح ہو گیا ہے کہ اب جھوٹ کی سیاست نہیں چل سکتی۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے تسلیم کیا کہ وہ خیبر پختونخواہ حکومت کا ہیلی کاپٹر اور ڈیزل استعمال کرتے ہیں، عوام نے ان کو خدمت کرنے کیلئے ووٹ دیا ہے تو عمران خان خیبر پختونخواہ میں نیا پاکستان بنا کر دکھائیں ، انہیں عوام نے دھرنے کیلئے ووٹ نہیں دیا۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ میں عمران خان کی درخواست پر کچھ عرصہ پہلے ان کے گھر بھی گیا تھا جہاں ان سے مثبت بات چیت ہوئی، اس سے پہلے جب میں ہسپتال میں ان کی عیادت کرنے گیا تو انہوں نے انتخابات میں کامیابی پر مجھے مبارکباد بھی دی تھی مگر پھر اچانک وہ مجھ پر تنقید کرنے لگے۔
وزیر اعظم نے کہ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی اپوزیشن لیڈر سے مثبت بات چیت ہو رہی ہے اور یہ فیصلہ بھی جلد کر لیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک پاکستانی ہمارا سب سے اہم سرمایہ ہیں جوملک کی سرمائے کا بڑا حصہ بھیجتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.