اندرونی اوربیرونی خطرات سے متحد ہوکر نمٹنا ہوگا،ملکی دفاعی پیداوار کا شعبہ زرمبادلہ کمانے کا ذریعہ بن چکا ہے، وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف

منگل 2 دسمبر 2014 21:46

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 02 دسمبر 2014ء) وفاقی وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہا ہے کہ اندرونی اوربیرونی خطرات سے متحد ہوکر نمٹنا ہوگا،ملکی دفاعی پیداوار کا شعبہ زرمبادلہ کمانے کا ذریعہ بن چکا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو کراچی ایکسپو سینٹر میں آٹھویں دفاعی نمائش آئیڈیاز 2014 کے موقع پر”این این آئی“سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ملک کو درپیش اندرونی اوربیرونی خطرات کے خلاف متحد ہونا ہوگا،دفاعی پیدوار کا شعبہ ملک کو قیمتی زرمبادلہ کماکردینے لگا ہے،دوست ممالک کے اشتراک سے دفاعی پیداوار کے نئے منصوبے شروع کئے جائیں گے،انہوں نے کہاکہ کسی بھی ملک کو پاکستان سے کوئی خطرہ نہیں نمائش کی آرمز فار ڈیفنس کی تھیم پاکستانی پالیسی کی عکاس ہے ۔