سعودی عرب میں مردانہ قوت سے بھرپور شہد بیچنے والے دکانداروں کیخلاف کارروائی ،کئی دکانیں بند،جرمانے

جمعرات 4 دسمبر 2014 17:40

سعودی عرب میں مردانہ قوت سے بھرپور شہد بیچنے والے دکانداروں کیخلاف ..

ریاض (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 04 دسمبر 2014ء) سعودی حکام نے شہد جیسی نعمت کو جنسی طاقت کی دوا میں بدلنے والے تاجروں کے خلاف ایکشن کرتے ہوئے متعدد دکانوں کو بند کر دیا ہے جبکہ کئی دیگر کو جرمانے کئے گئے ہیں یا وارننگ دی گئی ہے۔سعودی اخبار کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اطلاع ملی تھی کہ بعض دکان دار مردانہ طاقت بڑھانے والا شہد فروخت کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

جب تحقیقات کی گئیں تو معلوم ہوا کہ شہد میں جنسی طاقت کی دوا ویاگرہ اوربعض دیگر ادویات مکس کر کے اسے خصوصی طاقت والے شہد کے طور پر فروخت کیا جا رہا تھا ۔دکان دار یہ شرمناک حرکت منافع کے لالچ میں کر رہے تھے کیونکہ اسی شہد کو تقریباً 300 ریال میں فروخت کیا جا رہا تھا جبکہ سرکاری قیمت محض50ریال فی کلو گرام ہے۔ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ اس قسم کے شہد سے دل کے دورے سمیت کوئی بھی خطرناک مسئلہ پیدا ہو سکتا ہے اور خصوصاً ذیابیطس اور دل کی بیماری میں مبتلا لوگوں کے لیے یہ بہت خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :