تحریک انصاف کے اسلام آباد میں دھرنے کے دوران پرویز خٹک کی چوہدری نثار سے خفیہ ملاقاتوں کا انکشاف
جمعرات 4 دسمبر 2014 17:42
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 04 دسمبر 2014ء) تحریک انصاف کے اسلام آباد میں دھرنے کے دوران وزیراعلی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کی وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے خفیہ ملاقاتوں کا انکشاف‘ پرویز خٹک ملاقاتوں میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی پالیسیوں سے اختلاف اور کے پی کے اسمبلی نہ توڑنے کا اظہار کرتے رہے۔ جمعرات کو ذمہ دار ذرائع کی مطابق وزیراعلیٰ کے پی کے 30 اگست کے دھرنے سے قبل اور دھرنے کے دوران وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے پنجاب ہاؤس اور دیگر مقامات پر عمران خان اور پارٹی راہنماؤں کو آگاہ کئے بغیر ملاقاتیں کرتے رہے۔
ذرائع کی مطابق اکثر ملاقاتیں اسلام آباد میں پنجاب ہاؤس میں جبکہ ایک خفیہ ملاقات مری میں ایک سرکاری ریسٹ ہاؤس میں ہوئی۔(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق پرویز خٹک ان ملاقاتوں میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی پالیسیوں سے کھل کر اظہار لاتعلقی اور اختلاف کا اظہار کرتے رہے۔ ایک ملاقات میں انہوں نے وزیر داخلہ کو آگاہ کیاکہ عمران خان صوبائی اسمبلی توڑنے کیلئے دباؤ ڈال رہے ہیں لیکن وہ اس کے حق میں نہیں۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے وزیر داخلہ سے درخواست بھی کی کہ اس حوالے سے وہ عمران خان کو سمجھائیں کہ حالات کو اس نہج پر نہ لے کر جائیں کہ موجودہ جمہوری نظام ہی دھڑام سے نیچے آگرے۔ واضح رہے کہ پرویز خٹک اور چوہدری نثار علی خان کلاس فیلو ہیں پرانے تعلق کے باعث چوہدری نثار علی خان سے دوستانہ مراسم ہیں۔ پرویز خٹک اور چوہدری نثار کے کلاس فیلو ہونے کی وجہ سے بے تکلفانہ تعلقات رہے ہیں۔ وہ انہی تعلقات کو استعمال کرتے ہوئے دھرنے کے بحرانی دنوں میں بھی وزیر داخلہ سے خفیہ طور پر ملتے رہے تاہم ان کی پارٹی میں عمران خان سمیت دیگر کسی لیڈر کو بھی ان ملاقاتوں کی بھنک نہ پڑ سکی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.