وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے فشریز نااہل قرار،حاجی اکبر آسکانی کو نادرا کی رپورٹ ملنے کے بعد نااہل قرار دیا گیا،الیکشن ٹریبونل کا حلقہ 50 کیچ 3 میں فوری ری الیکشن کرانے کا حکم
جمعہ 5 دسمبر 2014 22:37
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5دسمبر 2014ء) بلوچستان الیکشن ٹریبونل نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے فشریز پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی اکبر آسکانی کو نادرا کی رپورٹ ملنے کے بعد نااہل قرار دیدیا ہے اور صوبائی حکومت کو حکم دیا ہے کہ اس علاقے میں فوری طور پر الیکشن کرائے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء اکرم بلوچ نے الیکشن ٹریبونل میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ 50 کیچ 3 میں 11 مئی 2013ء کو ہونیوالے انتخابات بوگس تھے اور الیکشن کے دوران قانون کی خلاف ورزی کی گئی اکرم بلوچ کی دائر پٹیشن پر بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس ہاشم کاکڑ پر مشتمل الیکشن ٹریبونل نے ضلع کیچ کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ 50کیچ 3پر نیشنل پارٹی کے امیدوار اکرم بلوچ کی عذرداری کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے فشریز حاجی اکبر آسکانی کے خلاف نادرا کی جانب سے ووٹوں کی تصدیقی رپورٹ موصول ہونے کے بعد حاجی اکبر آسکانی کو ضلع کیچ کے علاقے اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ نمبر50کیچ نمبر3پر کامیاب ہونیوالے حاجی اکبر آسکانی کو نااہل قرار دیا جاتا ہے اور صوبائی حکومت کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ فوری طو رپر اس حلقے میں دوبارہ الیکشن کرائے ۔
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.