سندھ سے آنے والے مسافر بچوں کو پولیو قطرے پلانے کے لئے کوٹ سبزل میں پولیو چیک پوسٹ قائم،
لاہور کے سیوریج واٹر میں پولیو وائرس کی لوکل ٹرانسمشن نہیں بلکہ اس کا جینٹک لنک پشاور سے ہے‘ خواجہ سلمان رفیق
جمعہ 5 دسمبر 2014 23:34
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5دسمبر 2014ء ) مشیر وزیر اعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے لاہور کے سیوریج کے پانی کے نمونوں میں چار مقامات پر پولیو وائرس کی نشاندہی کے حوالے سے کہا ہے کہ محکمہ صحت پنجاب وزیر اعلی محمد شہباز شریف کی ہدایت کے مطابق پولیو کے خاتمہ کے لئے مسلسل جدوجہد کر رہی ہے وار ٹھوس حکمت عملی اور اقدامات کی وجہ سے لاہور کا اینوائرمنٹل سیمپل پازیٹو ہونے کے باوجود پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ۔
انہوں نے کہا کہ سیوریج کے پانی میں جو پولیو وائرس پایا گیا ہے وہ جنیٹک کے اعتبار سے پشاور میں پائے جانے والے وائرس سے مشابہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں پولیو وائرس کی لوکل ٹرانسمیشن نہیں ہے ۔ خواجہ سلمان رفیق نے مزید کہا کہ اب تک پورے ملک میں پولیو کے 276 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں جن میں سے صرف 3 پنجاب میں رپورٹ ہوئے جن میں سے چکوال اور بھکر میں ہونے والے دو پولیو کیسوں کے وائرس کا جنیٹک لنک ڈی آئی خان اور وزیرستان سے تھا - خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ پنجاب کی آبادی تینوں صوبوں کی مجموعی آبادی سے زیادہ ہے اور پانچ سال تک کی عمر کے 2 کروڑ 75 لاکھ بچے ہیں ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.