اقوام متحدہ کے سیکرٹری کی ایک بار پھر مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے تعاون کی پیشکش ،
ماضی میں بھی پاکستان اور بھارت سے مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر حل کرنے پر زور دیا تھا، آج بھی اگر وہ چاہیں تو تعاون پر تیار ہوں۔ بانکی مون کی میڈیا سے بات چیت
منگل 9 دسمبر 2014 22:17
نیویارک(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 09 دسمبر 2014ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے تعاون کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میں بھی میں نے پاکستا ن اور بھارت سے مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر حل کرنے پر زور دیا تھا اور آج بھی اگر وہ چاہیں تو تعاون پر تیار ہوں۔ گذشتہ روز یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جموں و کشمیر میں امن صرف مذاکرات سے ہی آسکتا ہے۔
دونوں ملکوں کو مذاکرات بحال کرنے چاہئیں۔ کشمیر پر سمجھوتے سے دونوں ملکوں اور پورے خطے کے سلامتی کے مفادات کا تحفظ ہوگا۔ بانکی مون نے کہا کہ میں ایک مرتبہ پھر دونوں حکومتوں سے کہتا ہوں کہ وہ مذاکرات کریں۔ اعتماد سازی کے اقدامات تجویز کئے جائیں جن سے کشمیر پر حتمی سمجھوتے کی راہ ہموار ہوگی۔(جاری ہے)
بانکی مون نے کہا کہ انہوں نے اور دیگر راہنماؤں نے پاکستان اور بھارت سے حالیہ ہفتوں میں رابطے کئے ہیں کیونکہ ان کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی تھی۔
ہمیں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے۔ ہزاروں افراد بے گھر ہیں۔ میں اس بات کا قائل ہوں کہ کشمیر میں امن و استحکام صرف مذاکرات سے ہی آسکتا ہے۔ واضح رہے کہ ماضی میں بھی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سمیت کئی ملکوں کے سربراہ مسئلہ کشمیر پر ثالثی اور تعاون کی پیشکش کرچکے ہیں لیکن بھارت نے ہمیشہ اس پیشکش کو مسترد کیا ہے۔۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.