الیکشن کمیشن کے چاروں صوبائی اراکین کا مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ
جمعرات 11 دسمبر 2014 16:38
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11دسمبر 2014ء) الیکشن کمیشن کے صوبائی ارکان نے استعفیٰ نہ دینے کا فیصلہ کرلیا، اراکین کا کہنا ہے کہ مستعفی ہونے کا مطلب ہوگا کہ ہم قصور وار ہیں، تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی ہمیں اخلاقیات کا سبق نہ پڑھائیں۔
(جاری ہے)
الیکشن کمیشن پاکستان کے چاروں صوبائی ارکان نے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ کرلیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ ارکان نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ استعفیٰ دینے کا مطلب الزامات کو تسلیم کرنا ہوگا، ہم کسی قسم کی دھاندلی میں ملوث نہیں ہیں۔
صوبائی اراکین نے سخت الفاظ میں کہا ہے کہ تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی ہمیں اخلاقیات کا سبق نہ پڑھائیں، پی ٹی آئی کے اعتراضات کی کوئی آئینی حیثیت نہیں جبکہ پیپلزپارٹی ہم سے وحیدہ شاہ کیس کا بدلہ لے رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق صوبائی اراکین کا یہ بھی کہنا ہے کہ انہیں صرف سپریم جوڈیشل کونسل کے ذریعے ہٹایا جاسکتا ہے، جسے اعتراض ہے وہ سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع کرے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
-
گورنر سندھ کی ہدایت پر 2ہزار سے زائد قلیوں میں راشن بیگز تقسیم
-
بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں قتل کر دیا گیا
-
شہبازشریف وزیراعظم بن تو گئے ہیں لیکن معتبر یا کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے
-
پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمن کو احتجاجی تحریک میں شامل ہونے کی دعوت دینے کا فیصلہ
-
بانی پی ٹی آئی باہر آئیں گے تو ملاقات بھی ہوگی اور گلے شکوے بھی ہوں گے
-
چیئرمین سینیٹ کاسیکرٹری سینیٹ محمد قاسم صمد خان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر خراج تحسین
-
ہمارے ہاں سیاست دھندابن گئی ایک بار گدی کا چسکا پڑ گیا تو کوئی نہیں چھوڑتا
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.